lok


(لوک پرلوک۔مذکر۔ صفت)  یہ جہاں اور اگلا جہان۔ ہِلت پلت۔ دونوں جہاں۔
(لوک پر لوک سُوارنا)   اچھے کام کر کے دونوں جہانوں میں فلاح پانا۔
(لوک پر لوک گُوانا)   اچھے کام نہ کر کے دونوں جہانوں میں جیون اکارت کھونا۔
(لوک پروان۔صفت) ہر من پیارا۔
(لوک پَری پرت۔لوک پرتیارتیا۔صفت)   ہرمن پیارا۔
(لوک پنتھی۔صفت)  لوگوں کے متعلق۔
(لوک پیار۔مذکر)  لوگوں سے پیار ہمدردی رکھنے کا جذبہ۔
(لوک تا۔مؤںث)   عوام۔ لوکی۔ لوک۔
(لوک تن٘تَر۔مذکر)  لوگوں کا راج۔ لوک راج۔جمہوریّت۔
(لوک تن٘تَراتمک۔صفت)  لوک تن٘تَر سے متعلق۔ جمہوری۔
(لوک چار۔مذکر)    لوکا چار۔
(لوک چال۔مؤنث)  لوک گِیت۔
(لوک چِترا۔مذکر)   ککا کار۔لوک چِتّر کار۔ وہ فنکار جو اپنے فن کے ذریعہ عوام کو کروانے یا ہدایت دینے (پریرَت کرنے) کے لیے متعلقہ تصویر وغیرہ تیار کرے۔
(لوک دردی۔صفت)   لوگوں کا درد بانٹنے والا۔ لوگوں کا ہمدرد۔
(لوک دِکھاوا۔مذکر۔صفت)  لوک لاج کے لیے کِیا جانے والا کام۔ دکھاوا کرنے کی حالت۔ نمائش۔
(لوک دھاڑ۔مؤنث)  لوگوں کا اِکٹّھ۔ جمع۔
(لوک راج۔مذکر)  جَن تن٘تَر۔گن راج۔ جمہوریّت۔
(لوک راجک۔صفت)  جمہوریّت سے متعلق۔
(لوک راجی۔صفت) جمہوریّت سے تعلق۔
(لوک راجیا۔مذکر)  جمہوریّت چاہنے والا۔
(لوک رائے۔مؤنث)  کسی کام سے متعلق لوگوں کی رائے۔ جَن مَت۔ لوک مَت۔
(لوک رِیت۔لوگ رِیت۔لوک رِیتی۔مؤںث) عام لوگوں میں رائج رِواج۔
(لوک ساز۔مذکر)   وہ ساز جس پر لوک گِیت گائے جاتے ہیں مثلاً  تُن٘با، اِک تارا۔
(لوک ساہِت۔لوک ادب۔مذکر)   عوام میں رائج ساہِت۔عوامی ادب۔ وہ نظمیں، افسانے، کہانیاں، اخلاقیاتی محاورے اور گیت وغیرہ جو سینہ بہ سینہ  چلے آتے ہیں اور جن کا تعلّق عوام النّاس سے ہوتا ہے۔ایسا ادب جس کے لکھاری کا پتا نہ ہو پر لوگوں میں عام ہو۔

(لوک پر سِدّھتا۔لوک پرسِدّھی۔مؤنث)   عام عوام میں پیارا ہونے کی حالت۔
 (لوک سَبھا)   قومی اسمبلی۔ ایوانِ زیریں۔پارلِیمنٹ کا نِچلا حصہ جو نمائِنٛدوں کا ہوتا ہے۔
(لوک ستّا۔مؤنث)   لوگوں کی طاقت۔
(لوک سن٘پرک۔مذکر)  لوگوں سے قائم کیا ہوا میل جول۔
(لوک سن٘پرک وِبھاگ۔مذکر)  لوگوں میں تال میل پیدا کرنے والا محکمہ۔
(لوک سنٛگیت۔مذکر)  گِیتوں کی وہ طرز جو عام لوگوں میں مُستعمل ہو۔
(لوک سوارنا)  جنم سپھل کرنا۔
(لوک سوک۔مذکر)   لوگ باگ۔عوام۔لُکائی۔عام لوگ۔
(لوک سیوا۔مونث۔صفت)  عوام کے بھلے کی سیوا۔سرکاری نوکری۔ لوگوں کی خدمت۔
(لوک سیوا کمِشن۔مذکر)  پبلک سروِس کمِشن۔
(لوک سیوک۔صفت)   لوگوں کی خدمت کرنے والا۔اِس کام کے لیے سرکاری ملازم۔
 (لوک شاعِری)  عوامی گیتوں کی شاعری۔
(لوک سکتی۔مؤنث)    لوگوں کی طاقت۔عوام کی طاقت۔
(لوک صِحت وِبھاگ۔مذکر)   پبلک ہَیلتھ ڈِیپارٹمنٹ۔
(لوک کاوے۔مذکر)  لوگوں کے مونہہ پر چڑھی ہوئی نظمیں مثلاً گیت، بولٖیاں۔
(لوک کَتھا۔لوک کہانی۔مؤنث)  عوامی داستان یا  کہانیاں۔وہ کہانی جو لوگوں میں عام ہو پر اس کے لکھاری کا کسی کو پتا نہ ہو۔ مشہور قدِیم کہانی۔
(لوک کَتھنی۔مؤںث)   لوکوکتی۔

(لوک کلا۔مؤںث)   وہ فن (کلا)  جس میں عوام یا عوام سے متعلق چِیزوں کی مصوری کی گئی ہو۔
  (لوک کوی۔صفت)  عوامی جذبوں کا اظہار کرنے والا شاعر۔ عوامی شاعر۔ لوگوں میں مشہور شاعر۔
(لوک کِھلاوَنا)  جگ ہن٘سائی۔
(لوک گاتھا۔مؤنث)   لوک کتھا۔
(لوک گِیت۔مذکر۔صفت)   وہ گیت جو عوام میں مقبول چلے آ رہے ہوں پر اُن کے لکھاری کا پتا نہ ہو، ان گیتوں میں گہرے جذبات ہوتے ہیں۔
(لوک گِیتک۔صفت)  لوک گِیتوں سے متعلق۔
(لوک لاج۔لوگ لاج۔مؤںث)   سماج کی ٹِیکا ٹِپنی سے ڈرنے کی حالت یا فعل۔ دُنیاوی لاج۔لوگوں کے سامنے اپنی عِزّت کا خِیال۔ جگ ہنسائی کا خیال۔
(لوک لجّا۔مذکر)  لوک لاج۔
(لوک لجّیا۔مؤںث)  لوک لاج۔
(لوک لُکائی۔مؤںث)   لُکائی۔ خلقت۔ جنتا۔ لوکی دُنیا۔

Pages: 1 2 3 4 5