☰Meneu

Fatness and Diet

موٹاپا اور خوراک

موٹاپا  اسے کہتے ہیں جب آپ پر نظر ڈالی جاۓ اور آپ کا جسم اچھا نہ لگے اور آپ کی صحت کو متاثر کرے ۔ جنس ، قد اور عمر کے مطابق وزن مختلف ہوتا ہے۔

وزن پونڈ میں بغیر کپڑوں کے

خواتین

مرد

قد

ہلکا جسم

درمیانہ جسم

بھاری جسم

قد

ہلکا جسم

درمیانہ جسم

بھاری جسم

4'10"

100

115

131

5'1"

123

134

145

4'11"

101

117

134

5'2"

125

137

148

5'0"

103

120

137

5'3"

127

139

151

5'1"

105

122

140

5'4"

129

142

155

5'2"

108

125

144

5'5"

131

145

159

5'3"

111

128

148

5'6"

133

148

163

5'4"

114

133

152

5"7"

135

151

167

5'5"

117

136

156

5'8"

137

154

171

5'6"

120

140

160

5'9"

139

157

175

5'7"

123

143

164

5'10"

141

160

179

5'8"

126

146

167

5'11"

144

164

183

5'9"

129

150

170

6'0"

147

167

187

5'10"

132

153

173

6'1"

150

171

192

5'11"

135

156

176

6'2"

153

175

197

6'0"

138

159

179

6'3"

157

179

202

 

وزن کم کرنے کا سات روزہ گرُ

اگر آپ نے پوری دیانت سے عمل کیا تو یقینا" آپ کا وزن 3 سے 4  کلو تک کم ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو اس کے نتائج اچھے لگیں اور آپ اسے دوبارہ استعمال کرنا چاھیں تو ایک ہفتہ کا وقفہ ضرور دیں- اس پروگرام پر عمل کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں، اور اس پر اپنی ذمہ داری سے عمل کریں۔

 اس  دوران  آپ  لازمی 10 گلاس  پانی  کے  روزانہ  ضرور  پیئں۔

پانی کے علاوہ :-------

1.       اگر آپ چاہیں تو پانی میں لیموں نـچوڑ سکتے ہیں۔

2.        بغیر چینی اور دودھ کے کافی اور چاۓ پی سکتے ہیں، لیکں فروٹ جوس نہیں لے سکتے۔

پہلا دن  -------

یہ دن آپ کا پھل کھانے کا ہے  جتنا پھل چاہیں کھا‏‏ئیں ماسوا‎ۓ  کیلا- کوشش کریں کہ خربوزہ اور تربوز زیادہ کھائیں، تاکہ وزن زیادہ کم ہو۔

اس میں وہ سب کچھ ہے جو آپ کو زندہ رکھنے کے لۓ ضروری ہے سوا‎‎ۓ مزے مزے کے کھانوں اور فالتو حراروں کے۔

دوسرا دن -------

آج کا دن سبزیاں( لیکن پھلیاں نہیں)  کھانے کا ہے اور کوئی پابندی نہیں ، پکا کر کھائیں تو صرف ابال کر یا بھاپ میں پکا کر کھائیں ورنہ کچی کھائیں۔ ایک یا دو درمیانے ابلے آلو تھوڑے سے مکھن کے ساتھ صرف ناشتے میں استعمال کر سکتے ہیں۔

اس میں نشاستہ اور چکنائی ہے جو صبح کے وقت آپ کو طاقت مہیا کرے گا۔ سبزی آپ کو زیادہ حرارے تو فراہم نہیں کرے گی لیکن وٹامن اور غذائی ریشہ (fiber) فراہم کرے گی۔

تیسرا دن ------

آج جتنی سبزی  (لیکن پھلیاں نہیں )اور پھل کھانا چاہیں آپ کھا سکتے ہیں، مگر کیلا نہیں اور نا ہی آلو ۔

اس سے آپ کو وٹامن اور نشاستہ ملے گا اور آپ کے جسم سے حرارے جلیں گے۔

چوتھا دن ------

آج کیلا کھا سکتے ہیں مگر کوشش کریں کہ زیادہ نہ کھائیں، تین گلاس دودھ کے پیئیں۔ اس کے ساتھ سبزیوں کا سوپ پیئیں مگر بہت زیادہ نہیں اور کوشش کریں کہ اس میں گھی اورگوشت نہ ہو یعنی صرف سبزی کا سوپ ہو۔

آج آپ کو سوڈیم (Sodium) اور پوٹاشیم (Potassium)  ملے گی۔

پانچواں دن -----

آج ضیافت کا دن ہے، آپ  پنیر کھا سکتے ہیں مگر بہت کم مقدار میں  6 ٹماٹر کھائیں اس کے علاوہ آپ  ( Sprout 280g) دال وغیرہ کے بیج سے نکلی کونپلیں استعمال کریں۔ پانی کی مقدار آج زیادہ کر دیں تاکہ گردے اچھی طرح سے صاف ہو جائیں۔

اس سے آپ آئرن (Iron) ، پروٹین (Protein) اور غذائی ریشہ (Fibre) حاصل کریں گے۔

چھٹا دن ----

 Sprouts اور سبزی ( لیکن پھلیاں نہیں )  آج آپ جتنی چاہیں کھا سکتے ہیں ، پنیر بھی کھائیں مگر بہت کم۔

اس سے آپ آئرن (Iron) ، پروٹین (Protein) اور ریشہ (Fibre) حاصل کریں گے۔ آج آپ اپنے میں ضرور فرق محسوس کریں گے۔

ساتواں دن -----

آج آپ براؤن  چاول کھا‏ئیں اور پھلوں کےجوس کے علاوہ  سبزی (لیکن پھلیاں نہیں )  کو سلاد کے طور پر کھائیں  بغیر چٹنی  (Dressing ) اس کے اوپر ڈالے سواۓ سرکہ، لیموں، لہسن اور پودینہ وغیرہ کے۔ ایک چھوٹی چمچی گھی استعمال کریں۔

آج آپ اپنے آپ کو کل سے نارمل طریقے سے کھانے کے لۓ تیار کریں گے۔ 

Back


Back to Previous Page