☰Meneu

Spices Recipes

مَسَالاَجات

- All Purpose Spice Mix

¹/3 کپ کدو کش کیا Parmesan پنیر
¼ کپ تل، 2 چمچی دیگی مرچ
ایک چمچی خشخاش
دو چمچی پارسلے کے فَلس(Flakes)
ایک چمچی پیاز کے گالے(Flakes)
ایک چمچی لہسن کا پوڈر
ایک چمچی اجوائن
½ چمچی نمک
½ چمچی سرخ مرچ
ایک عدد چکن کیوب
                چکن کیوب کو ہا تھ سے مسل کر پوڈر بنا لیں۔ باقی تمام اشیاء کے ساتھ ملا لیں۔

All-Purpose Barbecue Rub

دو چمچ سرخ مرچ
ایک چمچی دیگی مرچ
دو چمچی Oregano
دو چمچی لہسن پوڈر
آدھی آدھی چمچی ہر چیز کالی مرچ، چینی۔ لونگ، thyme, اجوائن , رائی , نمک
تمام اشیاء کو ملا لیں۔

Apple pie spice

چار حصہ دارچینی، دو حصہ جائفل اور ایک حصہ سبز الائچی کو ملا کر پیس لیں۔

Baharat

یہ ایران اور گلف کے علاقوں میں گوشت کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔اسے استعمال کرتے وقت پہلے گھی میں بھون لیا جاتا ہے۔یہ دیگی  مرچ، کالی مرچ ، لونگ ، دارچینی، جاۓ پھل ، الائچی، مرچ کو ملا کر بنتا ہے اس کے ساتھ بعض اوقات زیرہ اور سوکھا دھنیہ بھی شامل کر لیا جاتا ہے۔

Berbere (Ethiopian spice mix)

یہ Long pepper اور مرچ کے ساتھ Allspice ملا کر بنتا ہے۔ اس کی جگہ سرخ مرچ استعمال کی جا سکتی ہے۔

یا

ایک چمچی پسا ادرک
تین چمچ سرخ مرچ (cayenne)
آدھی چمچ دار چینی

مسالا پوٹلی - Bouquet garni (boo-KAY gahr-NEE)

چار ٹہنیاں پارسلے کی، ایک ٹہنی thyme کی، ایک پتہ تیج پات کا، ان تازہ پتوں کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر استعمال کیا جاتا ہے ، ان کے علاوہ بھی آپ کچھ مسالے ڈال سکتے ہیں مثلاً ایک لونگ، دو کالی مرچ، موٹی سونف یا اس کے پتے، کینو کا چھلکا، سیلری کے پتے اور  chervil , marjoram

Bumbu

یہ انڈونیشیا کا ہے۔ پیاز، مرچ، لہسن، lemon grass ، ادرک ، تاج پت سے بنتا ہے۔

Celery salt

اس کی جگہ سیلری کے بیج اور نمک ملا کر پیس لیں۔

چاٹ مسالا - Chaat masala

1 چمچ سوکھا دھنیہ اور 2 چمچ سفید زیرہ ہلکا سا بھون لیں اب اس میں 2 چمچ کالی مرچ ،1 چمچ کٹی لال مرچ، 1 چمچ آمچور، 1 چمچ نمک ملا کر پیس لیں۔

یا

چار چمچ سفید زیرہ
دو چمچ سوکھا دھنیہ
دو چمچ سونف
ایک چمچ پسی کالی مرچ
ایک چمچ سرخ مرچ
ایک چمچ کالا پسا نمک
ایک چمچ پسا ہو lemon salt
سونف، دھنیہ اور زیرہ تھوڑی دیر بھون لیں اور تمام اشیاء پیس لیں اور ملا لیں۔

Chemen

اگر نا ملے تو قصوری میتھی، ادرک اور سرخ مرچ ملا کر استعمال کریں۔

Chile Oil
دو کپ تیل
ایک کپ سرخ مرچ کٹی جو بہت تیز ہو
تیل اور مرچ ملا کر تیز آگ پر چند سیکنڈ گرم کریں پھر آہستہ کر دیں، اس وقت تک دھیمی آنچ پر پکائیں جب تک مرچیں گہرے رنگ کی ہو جائیں پر جلیں نہیں۔جب استعمال کرنا ہو تو چھان کر استعمال کریں۔

Chinese Five Spice powder

 star anis ، cassia ، sichuan pepper  اور سونف سے بنتا ہے۔

یا

کالی مرچ
star anise
دار چینی
لونگ اور موٹی سونف کو ملا کر پیس لیں۔

 یا 

2 چمچ کالی مرچ
3 عدد star anise
2 چمچی موٹی سونف
2 عدد تین انچ کے ٹکڑے دار چینی کے چھوٹے چھوٹے کر لیں
6 عدد لونگ

تمام چیزوں کو الگ الگ سے توے پر تھوڑا تھوڑا سینک لیں - اب ان کو باریک پیس لیں۔

کری پوڈر - Curry powder

برابر مقدار میں سوکھا دھنیہ، سفید زیرہ، سرخ مرچ، ہلدی ملا کر پیس لیں چاہیں تو ادرک بھی پیس کر ملا لیں۔

یا       4 حصے سوکھا دھنیہ، 2 حصے سفید زیرہ، 2 حصے ہلدی، 1 حصہ ادرک ملا کر پیس لیں۔

یا       ½ 2  چمچ سوکھا دھنیہ،   ½ 2  چمچ سفید زیرہ ،  ایک چمچی موٹی سونف ، 2 انچ دارچینی، ایک چمچی لونگ، 3 عدد تیج پات، ½ چمچ دیگی مرچ، 2 چمچی ہلدی، 1 چمچی سرخ مرچ، 1 چمچی گرم مسالا  ملا کر پیس لیں۔

یا      2 چمچ سفید زیرہ، 2 چمچ سبز الائچی کے دانے، 2 چمچ سوکھا دھنیہ، ¼ کپ ہلدی، 1 چمچ رائی، 1 چمچی سرخ مرچ، ان کو چند سیکنڈ کے لۓ بھون لیں پھر پیس لیں۔ اسے آپ 6 ماہ تک رکھ سکتے ہیں۔

Dukka

مصر کا یہ مسالا مرچ ، زیرہ اور thyme سے بنتا ہے جسے گوشت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں یا زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر روٹی پر لگاتے ہیں۔

Fines Herbes

فرانس کا یہ تازہ پتوں والا مسالا پارسلے ، chives ، chervil ، tarragon سے تیار کیا جاتا ہے۔

Gâlat dagga

یہ تیونس سے تعلق رکھتا ہے اور مرچ ، زیرہ ، جاۓ پھل ، لونگ کے ساتھ grains of paradise کو ملا کر بنتا ہے اور سوپ میں استعمال ہوتا ہے۔

پنجابی گرم مسالا - Garam Masala

پانچ چمچ سوکھا دھنیہ
تین چمچ سفید زیرہ
ڈھائی چمچ کالی مرچ ثابت
ڈھائی چمچ بڑی الائچی کے بیج
دو انچ کا دارچینی کا ٹکڑ
پانچ لونگ
جاۓ پھل کا چوتھا حصہ
ترکیب :
دھنیہ اور زیرہ کو توے پر بھون لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر تمام اشیاء ملا کر باریک پیس لیں۔

Garam masala
Indian sweet spice mix, Sweet spice mix

اس کی ابتداء ایران کے علاقے سے ہوئی ۔یہ بازار سے ثابت اور پسا دونوں طرح کا ملتا ہے۔ مگر آپ خود بنائیں : - 

2 حصے سبز الا‏ئچی
5 حصے سوکھا دھنیہ
4 حصے سفید زیرہ
2 حصے کالی مرچ
1 حصہ لونگ
1 حصہ دار چینی 
1 حصہ جا‌ئفل

ان کو پیس کر ملا لیں۔

یا

ایک چمچ پسی دارچینی (Cinnamon)
ایک چمچ پسا سوکھا دھنیہ (Coriander)
ایک چمچ پسا سفید زیرہ (Cumin)
ایک چمچ پسی سبز الا‏ئچی (Cardamom)
ایک چمچ پسی کالی مرچ (Black Pepper )
دو چمچی پسا جاۓ پھل  (Nutmeg)
ایک چمچی پسی جاوتری (Mace)
ایک چمچی پسے لونگ (Cloves)
ایک چمچی پسے تاج پت (Bay Leaf )

Hawaij

نا ملے تو گرم مسالا استعمال کر لیں۔

Herbes de Provençe

اس میں سونف اور اسطو خودوس (lavender) کے ساتھ کئی دوسری جڑی بوٹی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ شاید اس کا تعلق فرانس سے ہے۔

Hot Pepper Vinegar

ایک کپ اور دو چمچ پانی
چھ چمچ سفید سرکہ
ایک چوتھائی چمچ سرخ مرچ
انہیں ملا کر ابال لیں۔ اور استعمال سے پہلے چھان لیں۔

Italian seasoning

برابر مقدار میں basil, marjoram, oregano, rosemary, sage, and thyme ملا‏ئیں-

Jerk

یہ  Caribbean chiles جو کہ سب سے تیز مرچ ہے سے بنتا ہے، جس میں allspice اور دوسری جڑی بوٹی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

قورمہ مسالا - Korma Mixture

ایک چمچی پسی ہلدی
ایک چمچ پسا سوکھا دھنیہ
آدھی چمچی پسی کالی مرچ
ایک چمچ پسے بادام
ایک چمچ پسا kus-kus
انہیں ملا کر رکھیں اور ضرورت کےوقت ایک کپ دہی میں ملا کر استعمال کریں۔

Lemon pepper

اس کی جگہ لیموں کی خوشبو، کالی مرچ اور تھوڑا نمک ملا کر استعمال کریں۔

Magic Dust Spice Mix Recipe


½ کپ پسی دیگی مرچ
¼ کپ kosher نمک
¼ کپ چینی
2 چمچی رائی کا پوڈر
¼ کپ پسی سرخ مرچ
¼ کپ پسا سفید زیرہ
2 چمچی پسی کالی مرچ
¼ کپ دانے دار لہسن
2 چمچ پسی مرچ Cayenne
تمام اشیاء ملا لیں-

Mole

یہ دارچینی ، لونگ اور allspice ، مرچیں،  chocolate، tortillas  ، تیل ، جَوز (Nut) سے بنتا ہے۔

Mixed spice, British mixed spice, Pudding spice

3 انچ کا دارچینی کا ٹکڑ
1 چمچ لونگ
1 چمچ جاوتری
1 جائفل پوڈر
1 چمچ دھنیہ
1 چمچ allspice berries
تمام اشیاء کو ملا لیں۔

Nut Masala

دو چمچ تیل
ایک چمچ سفید زیرہ
ایک چمچ خشخاش
ایک چمچی کالی مرچ
دو جوے لہسن
ایک چمچ باریک کٹے
دو اونس بادام باریک کٹے
¼ کپ ابلتا پانی
تیل گرم کریں تمام مسالے اس میں ڈال لیں اور پانچ منٹ تک بھون لیں، اب لہسن اور ادرک ڈال کر دو منٹ اور بھون لیں اور ٹھنڈا ہونے پر پیس لیں۔اسے ایک ماہ تک رکھ رکتے ہیں۔

Onion salt
اس کی جگہ نمک میں خشک پیاز پیس کر ملا کر استعمال کریں۔

Onion soup mix

1   3/8  oz   کے پیک کے لۓ    
¼ کپ فوری حل ہونے والا پیاز
½ چمچی پیازکا پوڈر
2 چمچ مسالے دار یخنی (bouillon )

Panch phoron

یہ بنگالی مسالا ہے۔ جو کہ ولائتی سونف، سفید زیرہ، رائی، قصوری میتھی اور کلونجی کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔

Pickling spice

¼  کپ رائی
¼ کپ سوۓ
¼ کپ سوکھا دھنیہ
2 چمچ سرخ مرچ
2 چمچ تیج پات کٹے
1 چمچی سیلری کے بیج
1 چمچی سفید گول مرچ،

Quatre épices

فرانس کا یہ مسالا گول کالی مرچ کے ساتھ جاۓ پھل ، لونگ اور ادرک سے بنایا جاتا ہے۔

Ras el Hanout

عام طور پر دارچینی ، لونگ ، تیز سرخ مرچ ، grains of paradise ، cubeb pepper سے بنایا جاتا ہے۔
4 چمچی سفید زیرہ
4 چمچی ادرک
5 چمچی سوکھا دھنیہ
2 چمچ کالی مرچ، 2 چمچ دارچینی
1 چمچی پسی سرخ مرچ
16 لونگ اور 20 عدد allspice کو اکٹھا پیس لیں۔ 

Seasoned salt

1 کپ نمک
ڈھائی چمچی سرخ مرچ
2 چمچی رائی
1 چمچی  oregano
ایک چمچی لہسن اور آدھی چمچی پیاز کا پوڈر
سب کو ملا لیں۔

Sesame salt
Gomashio, Goma shio, Gomasio

ایک کپ تل کو توے پر تھوڑا گرم کر کے نمک کے ساتھ استعمال کریں۔

Shichimi togarashi

جاپان کا یہ مسالا جو اکثر سوپ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے ، تیز سرخ مرچ ، sichuan pepper ، تِل ، نارنگی کے چھلکے اور sea grass کے ساتھ بنتا ہے ۔

Taco seasoning

آدھا کلو گوشت کے لۓ
1 چمچی نمک
½ چمچی سرخ مرچ
¼ چمچی کالی مرچ
¼ چمچی سفید زیرہ
¼ چمچی oregano
تمام اشیاء ملا لیں۔

Thai curry pastes
Kaeng prik , Gaeng prik

تازہ سبز مرچ ، لیموں یا کوئی دوسرے خوشبو دار پتے ادرک وغیرہ کے ساتھ پیسا جاتا ہے۔

تندوری مَسَالاَ - Tandoori seasoning
Tandoori Rub

پچاس گرام سفید زیرہ
پچاس گرام سوکھا دھنیہ
سو گرام سرخ مرچ (cayenne)
انہیں توے پر ہلکا سا بادامی کر لیں اور پیس لیں۔

وورسسٹر شائر چٹنی - Worcestershire Sauce

ایک چٹپٹی طنجوئی چٹنی جس کا آغاز وورسسٹر میں ہوا جس میں سرکہ، سوۓ اور کئی دیگر اشیاء شامل ہوتی ہیں۔  

Zahter (ZAT-ahr )

اس کا تعلق اردن سے ہے جہاں یہ گوشت کے ساتھ استعمال ہوتا ہے۔ اس کی جگہ نمک، تل  ، Sumac, Thyme, Marjoram کو ملا کر استعمال کریں۔

Zhoug

یمن کا یہ مسالا  سبز اور سوکھا دھنیہ ، سبز مرچ ، لہسن، الائچی، کالی مرچ اور زیتون کے تیل کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔


Back to Previous Page