☰Meneu

Wheat Flours

گندم کا آٹا

آٹے کو چھان کر اگر ایک کپ آٹا لیں تو وہ چار اونس ہوتا ہے بغیر چھانے ½5 اونس ہوتا ہے۔

تھولی، موٹی سوجی Semolina

یہ گندم کے دانے میں تخمک کے ساتھ لپٹے ہوۓ  (Endosperm)  اس حصہ سے بنتا ہے جو نمو پاتے ہوۓ جنین کو خوراک فراہم کرتا ہے۔ اسے باریک دانے کی شکل میں پیس کر چھان لیا جاتا ہے ۔موٹی قسم کا روا ۔یہ گندم کی وہ قسم ہے جس سے موٹی سویاں بنانے کے لۓ آٹا تیار کرتے ہیں۔اس کے ¼ کپ خشک میں 120 حرارے ہوتے ہیں ۔

Cream of Wheat, Farina

عمدہ دانے دار طعام۔ یہ گندم کے دانے میں تخمک کے ساتھ لپٹے ہوۓ (Endosperm) اس حصہ سے بنتا ہے جو نمو پاتے ہوۓ جنین کو خوراک فراہم کرتا ہے۔  اس میں سے بُورا اور شگوفہ والا حصہ نکال دیا جاتا ہے۔ اسے باریک دانے کی شکل میں پیس کر چھان لیا جاتا ہے ۔اس کا نام لاطینی زبان کا ہے اور اس کا مطلب آٹا ہے۔ اسے اناج کے طور بھی پکاتے ہیں اور پڈنگ، شوربے وغیرہ کو گاڑھا کرنے کے لۓ بھی برتتے  ہیں۔

فطیری  روٹی Matzo meal
Matzoh meal

یہ فطیری روٹی ہے جو بڑی اور چپٹی ہوتی ہے اور یہودیوں کے یومِ نجات کی تقریب میں کھائی جاتی ہے۔ تین matzo  کو پیسیں تو ایک کپ آٹا بنے گا ۔ اگر نہ ملے تو خُبز ریزے ( bread crumbs) استعمال کر لیں.

گندم کا آٹا Whole wheat flour
Wholemeal flour

اسے all-purpose یا bread flour  کے ساتھ ملا کر روٹی بنانے یا بیکنگ کے لۓ استعمال کرتے ہیں۔اس میں گندم کے دانے سے کچھ الگ نہیں کیا جاتا بلکہ مکمل گندم کے دانے سے یہ آٹا تیار ہوتا ہے۔

گندم کا بے چھنا آٹا Graham Flour

اصل گندم (Hard Wheat)  کا آٹا، جس میں میدہ اور بھُوسی وغیرہ شامل ہوتا ہے۔

گندم کا شگوفہ Wheat germ

یہ آٹا گندم کے اس حصہ سے تیار ہوتا ہے جو شگوفہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

All-purpose flour
Flour , Plain flour

یہ روٹی بنانے اور بیکنگ کے لۓ استعمال ہوتا ہے۔اس میں درمیانی مقدار کی لیس یعنی گلوٹن ہوتی ہے۔ اس کے ¼ کپ خشک میں 121 حرارے ہوتے ہیں۔  

Bread flour
Hard-wheat flour  , Strong flour , High-gluten flour

یہ بہت لیس دا ر (gluten)  ہوتا ہے ۔ یہ خمیری روٹی کے لۓ استعمال ہوتا ہے۔

Cake flour
Soft-wheat flour

اس میں سب سے کم مقدار میں لیس یعنی گلوٹن ہوتی ہے۔یہ کیک بنانے کے لۓ استعمال ہوتا ہے۔ ایک کپ کی بجاۓ   7/8 کپ All purpose flour میں دو کھانے کے چمچ Cornstarch ملا لیں۔ایک کپ میں ¼1 چمچی بیکنگ پوڈر اور چٹکی نمک استعمال کریں۔.

Gluten flour
Instant gluten flour , Pure gluten flour , Vital wheat gluten

یہ صرف لیس یعنی گلوٹن ہے اس میں سے نشاستہ اور بُورا نکال لیا جاتا ہے۔یہ سفید ہوتا ہے۔اس میں %40 سے %80 پروٹین ہوتی ہے۔ یہ روٹی وغیرہ بننانے میں اکیلا استعمال نہیں ہوتا۔اس کے ¼ کپ خشک میں 110 حرارے ہوتے ہیں۔

Self-rising flour
Pancake flour

 اس میں  پہلے سے نمک اور بیکنگ پوڈر شامل ہوتا ہے۔ایک کپ all-purpose flour میں ¼1 چمچی بیکنگ پوڈر اور چٹکی نمک ملا لیں۔

Unbleached flour

Unprocessed Wheat bran

اس کے ¼ کپ خشک میں 30 حرارے ہوتے ہیں ۔

Whole Wheat Durum Flour

یہ گندم کے دانے میں تخمک کے ساتھ لپٹے ہوۓ (Endosperm) اس حصہ سے بنتا ہے جو نمو پاتے ہوۓ جنین کو خوراک فراہم کرتا ہے۔ اسے باریک دانے کی شکل میں پیس کرجب چھانا جاتا ہے تو باریک والا آٹا Durum Flour  کہلاتا ہے ۔یہ گندم کی وہ قسم ہے جس سے سویاں بنانے کے لۓ آٹا تیار کرتے ہیں۔اس کی بجاۓ Semolina flour استعمال کر لیں۔اس کے ¼ کپ خشک میں 142 حرارے ہوتے ہیں۔

Whole Wheat Pastry flour

Cake flour  کی نسبت تھوڑی زیادہ لیس یعنی گلوٹن ہوتی ہے۔ یہ پیسٹری بنانے کے لۓ استعمال ہوتا ہے۔ اس کے ایک کپ کی بجاۓ 7/8 کپ all-purpose flour میں دو کھانے کے چمچ Cornstarch ملا لیں۔اس کے ¼ کپ خشک میدہ میں 76 حرارے ہوتے ہیں ۔

Back


Back to Previous Page