☰Meneu

Cholle Bhature-Chickpeas gravy and plain flour flat bread    چھولے بھٹورے

واپس

Back to Previous Page
 
-----------deleet it before upload and change link ----

چھولے بھٹورے

ترکیب :

الائچی ، لونگ ، سوکھا دھنیا ، زیرہ ، میتھی دانہ اور کالی مرچ کو ہلکا سا توے پر بھون کر  قضوری میتھی کے ساتھ پیس لیں۔
ٹماٹر بلینڈر میں پیس لیں۔
پیاز ، لہسن اور ادرک گھی میں ہلکے  بادامی کر لیں ، اس میں ٹماٹر پیسٹ ڈالیں اور سوکھا پسا مسالا ڈالیں ، اب اس میں چنے ڈال دیں اور جب پکنے لگے تو مزید پانچ منٹ پکائیں اور سبز دھنیا ڈال لیں۔
بھٹورے -----
تمام اشیاء ملا کر گوندھ لیں ، ایک گھنٹہ کے لئے رکھ لیں۔ اس میں سے کچھ آمیزہ لے کر بیل لیں اور پوری کی طرح تل لیں اور چھولوں کے ساتھ پیش کریں۔

اشیاء :

ڈیڑھ کپ قابلی چنے ، ابال لیں
پون کپ پیاز ، کاٹاہوا
ایک بڑا ٹماٹر ،  کاٹ لیں
آدھی چمچی لہسن ادرک پسا ہوا
ایک سبز الائچی
دو لونگ
آدھی چمچی سوکھا دھنیا
آدھی چمچی زیرہ
چوتھائی چمچی میتھی دانہ
آدھی چمچی قصوری میتھی
چار کالی مرچ
آدھی چمچی سرخ پسی مرچ
ایک چمچی تیل
سبز دھنیا
نمک

بھٹورے کے لئے
دو کپ میدہ
آدھی چمچی بیکنگ پوڈر
آدھا کپ دہی
ایک  چمچی چینی
تیل اور نمک

 
-----------deleet it before upload and change link ---- for English (Parmesan cheese)------------------