Essences, Extracts
عرقیات اور سَت
ست ، تیل ، عرق اور جوس یہ مختلف چیزیں ملیں گی ان کو کہاں اور کتنا استعمال کیا جاۓ یہ آپ کی مرضی اور پکوان کی ضرورت پر منحصر ہے۔
یہ بادام کے تیل اور الکحل سے بنتا ہے۔ نہ میسر ہو تو ونیلا ایسنس استعمال کر لیں۔ |
بادام کا تیل Oil of bitter almonds یہ طاقتور ہوتا ہے اس لۓ چند قطرے ہی استعمال کریں اور بلکل آخر میں ڈالیں۔ |
ترفاس تیل Truffle oil یہ ترفاس یا دنبلان جو کہ کھمبی ہے اس کا تیل ہے۔ آپ خود اس کھمبی کو باریک پیس کر اس میں زیتون کا تیل ڈال کر چند دن کے لۓ رکھ کر استعمال کریں۔ |
یہ دانت کے درد کے لۓ بھی کہتے ہیں کہ اچھا ہے۔ |
دار چینی کا ست Cinnamon extract |
یہ بنتا تو الکحل سے ہے مگر کھانوں میں بغیر الکحل استعمال کۓ اس کی خوشبو کے لۓ استعمال ہوتا ہے۔ |
روح کیوڑ Kewra water pandanus flowers کا تقطیر کیا ہوا ست ۔ |
سنترے کی چھلکے سے بنایا جاتا ہے۔ |
سنترے کے پھول کا پانی
Orange flower water اس کی جگہ عرق گلاب استعمال کیا جا سکتا ہے۔ |
کیوڑا کیوڑا عطر
Kewra essence pandanus flowers کا تیل ہے۔ |
گلاب عرق Rose water یہ گلاب کے پھولوں کا تقطیر کیا ہوا پانی ہے۔ |
لیموں کے چھلکے سے بنایا جاتا ہے۔ |
نہ ملے تو خود بنا لیں۔ لیموں کے اوپر سے باریک چھلکا (zest) اتار لیں، کسی بوتل میں ڈال کر اس پر اتنا vodka (دال یا آلو سے بنائی گئی نشہ آور شراب) ڈالیں کہ چھلکے بھیگ جائیں، بوتل کو اچھی طرح بند کر کے دو ہفتہ پڑی رہنے دیں پھر کپڑ چھان کر لیں۔ممکن ہے اسلامی ممالک میں کسی اور طرح بنتا ہو۔ آپ vanilla extract اس کی جگہ استعمال کر لیں یا لیموں کے جوس میں کچھ لیموں کے باریک چھلکے ملا کر استعمال کر لیں۔ |
وائن عطر Wine essence آپ خود بنا سکتے ہیں۔ ایک بوتل سے ایک کپ بنتا ہے۔ المونیم یا لوہے کے علاوہ کسی فرائی پین میں تھوڑی تھوڑی ڈال کر گاڑھی کر لیں یوں یہ الکحل نہیں رہتی۔ |
ونیلا ست
Vanilla extract (vah-NILL-uh)
نہ ملے تو خود بنا لیں۔ ونیلا کو باریک کر کسی بوتل میں ڈال کر اس پر اتنا vodka (دال یا آلو سے بنائی گئی نشہ آور شراب) یا rum ڈالیں کہ بھیگ جائیں، بوتل کو اچھی طرح بند کر کے دو ماہ پڑی رہنے دیں پھر کپڑ چھان کر لیں۔ممکن ہے اسلامی ممالک میں کسی اور طرح بنتا ہو۔ ا س کی جگہ ونیلا پاؤڈر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ |
ونیلا ست مصنوعی Artificial vanilla extract یہ زیادہ منہگا نہیں ہوتا۔ کوشش کرنی چاہۓ کہ یہ نہ استعمال کیا جاۓ کیونکہ یقیناً اس میں کچھ زہریلے ذرات ہوں گے۔ |
یقیناً یہ الکحل کے بغیر ہے۔ |
یہ طاقتور مسالا ہے جو دھوئیں کی بو کھانوں میں دیتا ہے۔ اس کے بغیر بھی کھانا پک سکتا ہے۔ |