Balance Diet
متوازن غذا
متوزان غذا وہ غذا ہے جس میں تمام ضروری غذائی اجزاء مناسب مقدار اور صحیح تناسب میں پاۓ جاتے ہیں۔
انسانی جسم کو گرم رکھنے اور اس کی بڑھوتری کے ساتھ ساتھ اس کے اندر ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کے لیے غذا کی ضرورت ہوتی ہے، یہ خوراک کیسی اور کتنی ہونی چاہیے، اس میں کیا کیا ہونا ضروری ہے ان تمام چیزوں کا دارومدار ہر انسان کے قد اس کی عمر اور جنس کے ساتھ ساتھ اس کے کام کرنے کی نوعیت پر منحصر ہے۔ ہمیں چاہیے ہم ایسی غذا استعمال کریں جس میں تمام غذائی اجزاء شامل ہوں۔
- پانی (Water)
- کاربوہائیڈریٹ (Carbohydrates)
- لحمیات (Protein)
- چکنائی (Fat)
- حیاتین (Vitamins)
- معدنیات (Minerals)