☰Meneu

Fish

مچھلی

 چپٹی مچھلی  (Flatfish)

سَول Sole

 

اس کا جسم پچکا ہوا ہوتا ہے ، یہ پہلو کے بل تیرتی ہے اور بلوغت میں دونوں آنکھیں اوپر کی جانب اٹھاۓ رکھتی ہے۔

شبوط، سپرماہی ۔ ٹربٹ Turbot

 

یورپ میں پائی جانے والی چپٹی شکل کی مچھلی جو کھانے میں بہت لذیذ ہوتی ہے۔

فلاؤنڈر Flounder

 

چوڑی خوردنی مچھلی۔ اس کا جسم پچکا ہوا ہوتا ہے ، یہ پہلو کے بل تیرتی ہے اور بلوغت میں دونوں آنکھیں اوپر کی جانب اٹھاۓ رکھتی ہے۔

ہلی بٹ ، قضندر Halibut

 

اسے مقدس دنوں میں کھانے کی وجہ سے یہ نام دیا گیا ہے۔اس کا جسم بچپن میں گول اور بعد میں چوڑا ہو جاتا ہے۔یہ شمالی بحراوقیانوس اور شمالی بحرالکاہل میں ملتی ہیں۔ان کا وزن بسا اوقات کئی سو پونڈ ہوتا ہے۔ اس کا جسم پچکا ہوا ہوتا ہے ، یہ پہلو کے بل تیرتی ہے اور بلوغت میں دونوں آنکھیں اوپر کی جانب اٹھاۓ رکھتی ہے۔

Sand dabs

 

 چربی دار ٹھوس مچھلی  (Fatty, Firm-textured Fish)

بام مچھلی Eel
Conger eel , Conger  , Anago,, Elvers , Angulas , Baby eels,, Freshwater eel , Unagi

 

مچھلی جس کی شکمی پر نہیں ہوتے اور عقبی  و  دُبری پروں کا سلسلہ دُم کے آخر تک پھیلا ہوتا ہے۔

خار دار مہیـپر مچھلی Spiny- finned

 

ایک قسم کی مچھلی جس کے مہیـپر تیز ، سخت لیکن شاخدار کانٹوں والے ہوتے ہیں۔

سبنا مورہ Anchovies ( ANN-choh-veez OR ann-CHOH-veez )

 

بیرنگ خاندان کی ایک چھوٹی مچھلی ۔

سنگ ماہی Sturgeon

 

ایک قسم کی مچھلی جس کے انڈے اور مانڈ بہت پسندیدہ غذا ہے، یہ شمالی خطوں کے نمکین اور میٹھے پانیوں میں پائی جاتی ہی۔

سیم ماہی ، کاپور ، کارب Carp

 

نرم پروں یا کھپروں والی میٹھے پانی اور تالابوں میں پائی جاتی ہے۔ اصلاً اسے چینی غذا سمجھا جاتا ہے مگر اب یورپ اور امریکا میں اسے مرغوب غذا سمجھا جاتا ہے۔

گـُربہ ماہی Catfish
Bull head , Channel cat , Ostariophysi

 

کوئی بھی بغیر کھپروں کی مچھلی مثلاً  فراخ سر،  روہ باری گـُربہ،  فراخ گـُربہ ماہی

ٹونا مچھلی Tuna
Albacore, Bluefin, Blackfin, Bonito, Skipjack , Aku, kawakawa, Yellowfin , Bigeye , Ahi

 

بڑی خوردنی مچھلی کی ایک قسم ۔ جیسے نیلے اور زرد فلس والی مچھلی یا البکر مچھلی جو ماکریل نژاد ہوتی ہے اور اوقیانوس، بحرالکاہل اور بحیرۂ روم میں پائی جاتی ہے۔

Basa
Tra , Mekong catfish , Pangas catfish , Basa catfish , White roughy , Bocourti , Pacific dory , China sole

 

چربی دار، تہ دار مچھلی  (Fatty, Flaky-textured Fish)

اسقمری Mackerel

 

ایک قسم کی خوردنی مچھلی جو شمالی اوقیانوس میں پائی جاتی ہے جس کے جسم کا نچلا حصہ نقرئی ہوتا ہے اور اوپر گہری نیلی دھاریاں ہوتی ہیں۔

جاموس ماہی ، میش ماہی Buffalofish

 

شمالی امریکا کے تازہ پانیوں کی بڑی مچھلیوں خاص کر کیٹ اوس ٹومیڈے (Catos-tomidae) نسل کی کوئی سی مچھلی ، بھینسا مچھلی.

رایو ، ساردین، سارڈین Sardines

 

چھوٹی مچھلیاں جو ڈبوں میں تیل کے ساتھ محفوظ ملتی ہیں، ہیرنگ سے تعلق رکھنے والی۔

سابل ، سیاہ کاڈ مچھلی Sablefish
Black cod

 

خوردنی مچھلی جو شمالی بحرالکاہل میں پائی جاتی ہے۔ شمالی بحرالکاہل کی مچھلی کو ایناپلوپومافمریا (Anoplopoma fimbria)  کہلاتی ہیں۔

سامن Salmon
Pink salmon, Humpback salmon, Hawaiian salmon, Blueback salmon, Red salmon, Sockeye salmon, Chinook salmon, King salmon , Spring salmon, Coho salmon, Silver salmon , Medium red salmon

 

سمندری اور میٹھے پانی کی خوردنی مچھلی، سلمـو سالار خاندان کی، زردی مائل گلابی گوشت والی، شمالی بحراوقیانوس میں بڑے دریاؤں کے دہانے پر عام پائی جاتی ہے، سامن انڈے دینے کے لیے ان  دریاؤں کی اندر کی طرف چلی جاتی ہی۔ اس نوع کی ایک قسم جو جھیلوں تک محدود ہے اور برسمی سامن کہلاتی ہے۔اسی خاندان کی دوسری مختلف مچھلیوں میں سے کوئی سی خاص کر انھی میں سے  جو شمالی بحرالکاہل میں اور ان دریاؤں میں جو اس میں گرتے ہیں پائی جاتی ہے۔

سفید مچھلی Whitefish

 

سامن مچھلی اور اس کے خاندان کی دوسری مچھلیاں خاص طور پر عام سفید مچھلی، امریکا کی بڑی جھیلوں کے علاقے کی خوردنی مچھلی جس کی پشت نیلے رنگ کی اور پہلو سفید ہوتے ہیں۔

گھینتی مچھلی ، ٹراؤٹ مچھلی Trout

 

سرد  تازہ پانیوں کی خوردنی مچھلی ، اس کا شکار بھی کھیلا جاتا ہے۔ اسی قسم کی بہت سی مچھلیوں میں سے کوئی ایک جس کا تعلق سالمن نسل سے نہ ہو۔

Arctic char

 

بہت اچھے ذائقہ والی مچھلی ہے۔

Ayu
Ayu fish , Aroma fish

 

کم چربی، ٹھوس مچھلی  (Lean, Firm-textured Fish)

بنسی باز مچھلی Angler fish
Goosefish , Monkfish  , Bellyfish , Frogfish , Sea-devil

 

شکاری مچھلی ، ایک مچھلی جو یورپ اور امریکا کے ساحلوں میں پائی جاتی ہے۔ اور جو اپنے مُنھ اور سر پر لگے ہوۓ تاروں کی حرکت کے ذریعے چھوٹی مچھلیوں کو اپنے قریب لانے میں کامیاب ہو جاتی ہے اور ان کو لقمہ بنا لیتی ہے، ان مچھلیوں میں سے کوئی ایک جن کے مُنھ کی پشت پر  ڈھیلا سا کانٹا ہوتا ہے۔

پمپـینو Pompano
Black pomfret

 

ایک خوردنی مچھلی، خاص طور پر کیرولینائی جنس جو اصلاً ویسٹ انڈیز اور اس کے قریبی شمالی امریکا کے ساحل کی پیلو میٹا سمیلیما۔

دھاری دار کٹیرن Striped bass
Striper

 

امریکی پانیوں کی ایک مچھلی جس لے پہلوؤں پر سیاہ دھاریاں ہوتی ہیں یہ پچیس سے تیس پونڈ وزن کی ہوتی ہے۔

سگ ماہی Dogfish
Cape shark

چھوٹی شارک مچھلی۔

 

سیاف ،ابو سیاف Swordfish

 

ایک قسم کی مچھلی جس کا بالائی جبڑا تلوار کا سا لمبوترا ہوتا ہے ، کٹار مچھلی

سیاہ مچھلی Blackfish
Tautog , Tog , Hogfish. Cunner

 

ایلاسکا اور سائبیریا کی مچھلیاں، یہ دیر تک منجمد رہنے کے باوجود مرتی نہیں۔

کوبیا Cobia
Sergeant fish , Crabeater , Lemonfish, Coalfish

 

امریکا کے مشرقی ساحل سے دور گرم اور معتدل سمندروں میں اور جاپان، جزائر شرق الہند کے دور کے پانیوں میں پائی جانے والی ایک بڑی مچھلی۔

گروپر Grouper
California sea bass, Jewfish, Cabrilla

 

گرم پانیوں کی ایک قسم کی خوردنی مچھلی جو امریکا کے جنوب میں بحرِاوقیانوس کے ساحلوں کے قریب پائی جاتی ہے۔

لقمہ ماہی ، مِزلج Skate
Skate wing

 

مچھلی کی ایک قسم جس کا تعلق راجا جنس سے ہے اس کی نو کیلی سی تھوتھنی ہوتی ہے اور سینے پر چوڑے پَر ہوتے ہیں جس سے اس کا چپٹا بدن مُعین نما شکل کا سا نظر آتا ہے۔

مارلن Marlin
Pacific blue marlin , Kajiki

 

کوئی سمندری شکاری مچھلی جو بادبان مچھلی اور نیزہ مچھلی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہو۔

Mahi-mahi
Mahimahi , Dolphin fish , Dolphinfish

 

Pomfret

 

 کم چربی اور تہ دار مچھلی  (Lean, Flaky-textured Fish)

پورگی Porgy (PORE-ghee)
Scup , Fair maid, Sea bream, Red porgy, Sheepshead porgy, Shad porgy, Whitebone porgy, Jolthead porgy

 

یہ کانٹے والی مگر بہت اچھے ذائقہ والی ہے۔

خار ماہی، کٹیرنا ، کَنرا Perch
Ocean perch, perch,  Walleye , Wall-eyed pike,  Nile perch , Lake Victoria perch

 

کانٹوں والی پردار تازہ پانی کی شکار مچھلی۔

شاہ ماہی Mullets
Mullet , Red mullet, White mullet,  Black mullet , Striped mullet, Parrot fish

 

جنس ملس (Mullus) کی کوئی مچھلی ، اس کے منھ پر دو لمبے گل مُچھے اور سرخ رنگ ہوتا ہے، جنس مُـگل (Mugil) کی کوئی خاکستری رنگ کی لمبوتری مچھلی۔

کاڈ مچھلی Codfish
Cape capensis,  Cape hake,  Cape whiting,  Cod,  Cod cheeks,  Cod tongues,  Cod sounds,  Scrod,  Schrod,  Hake,  Cusk,  Haddock,  Pollock , Boston bluefish

 

اسی جنس (Gadidae) سے تعلق رکھنے والی کوئی بھی مچھلی بشمول بحرالکاہل کی اس مچھلی کے جو بحرِ اوقیانوس کی کاڈ سے بہت مشابہ ہے جیسے لِنگ مچھلی۔

ڈھول مچھلی Drums
Yellowfish, Croakers, Yellow croaker , Corvina , Spotfin croaker, Drum, redfish , Red drum, White sea bass, Kingfish, Weakfish, Spot

 

شمالی امریکی ساحل بحر اوقیانوس میں پائی جانے والی ڈھول مچھلی جو خصوصاً افزائیش نسل کے زمانے میں ڈھول کی سی آواز نکالتی ہے۔

Dories
John Dory , Dory , European John Dory

 

شمالی امریکا اور یورپ میں پائی جانی والی خوردنی مچھلی۔

Rockfish
Black sea bass , Red snapper , Onaga , Taape = Ta'ape , Blue-lined snapper , Blue-stripe snapper ,  Rockfish

 

سمندری چٹانوں میں پائی جانے والی مچھلیوں میں سے کوئی مچھلی، دھاری دار مچھلی ، یہ امریکا کے ساحل بحرالکاہل اور بحراوقیانوس میں ملتی ہیں۔

Roughies
Orange roughy

Tilefish
Tilefish , Ocean whitefish

 

بحر اوقیانوس میں پائی جانے والی بڑی اور چمکدار فلس والی خوردنی مچھلی۔

Back


Back to Previous Page