☰Meneu

Game

شکار

وہ جانور جو ہم جنگل(یعنی کسی کے پالے ہوۓ نہ ہوں) سے پکڑ کر لاتے ہیں انہیں ہم شکار کے ذمرے میں لیں گے۔ان کا گوشت پالے ہوۓ جانور سے زیادہ مزے کا ہوتا ہے ۔ کئی جگہوں پر یہ گوشت بازار سے بھی ملتا ہے اس لۓ بازار سے لاۓ ہوۓ گوشت کو اچھی طرح پکانا چاہۓ کیونکہ ہو سکتا ہے ان جانوروں کو پکڑنے کے لۓ   (trichinosis)  لگایا گیا ہو۔ شکار کا گوشت بعض اوقات ہلکی سی بو رکھتا ہے،  یا شکار کےگوشت کی جو ایک اپنی مہک  ہے وہ آپ کو اچھی نہ لگتی ہو تو آپ گوشت کو پکانے سے پہلے  کچھ گھنٹوں کے لۓ سرکہ لگا کر رکھ دیں۔

ارنا بھینسا، آبی بھینسا ، راس بھینسا، جاموس      Buffalo
Bison

بھٹ تیتر، باقرقرہ ، قطات     Grouse

یہ شاید پرندوں میں مزے کا گوشت رکھتا ہے۔

پہاڑی بھیڑ ، کینڈی بھیڑ      Bighorn sheep

چکارا ، مِرگ ، آہو    Antelope

اس کی شکل ہرن سے ملتی جلتی ہے۔

درّاج ، چکور ، کبک    Partridge
Chukar, Red-legged partridge, French partridge, Grey partridge, English partridge

ان کا گوشت کافی مزے کا ہے۔

کبوتر ، قُمری ، فاختہ    Pigeon
Squab,  Wood pigeon, Rock dove, Ring dove

اس کی سینکڑوں اقسام ہیں۔ان کا گوشت نرم اور ملائم ہوتا ہے۔

بٹیر ، سلویٰ ، لوا    Quail


ایک چھوٹی امریکی لال رنگ کی مرغی کی طرح کا پرندہ جس کی کلغی اور گردن سفید، نُچی سی دم اور تیز سیٹی سی آواز ہوتی ہے۔ یہ بہت کم چربی والا گوشت ہے۔

ہرن کا گوشت    Venison
Deer meat, Elk meat, Moose meat, Caribou meat,  Reindeer meat

یہ گوشت کم چربی والا۔ اس کی شکار کی مہک کو دودھ میں چند گھنٹہ رکھنے سے کم کرسکتے ہیں۔

Back


Back to Previous Page