☰Meneu

Leaven

خمیرمایہ

 

ہر وہ چیز جو گندھے ہوۓ آٹے میں جال بنا دے یعنی بلبلے اٹھا دے تاکہ تنور کی خشک آگ  میں اچھی طرح پک (Bake) سکے اس ذِمرے میں آتی ہے۔

بیکنگ پوڈر Baking powder
Double-acting baking powder,  Single-action baking powder

 

اگر خود بنانا چاہئیں تو ایک چمچ بیکنگ پوڈر کی جگہ 5/8 چمچی کریم آف ٹارٹار ¼ چمچی میٹھا سوڈا ملا کر استعمال کریں۔  یا   ¼ چمچی میٹھا سوڈا اور ½ کپ دہی۔

میٹھا سوڈا Baking soda
Bicarbonate of soda ,Sodium bicarbonate , Bicarb , Bread soda

 

Baker's ammonia
Ammonium carbonate , Carbonate of ammonia , Baking ammonia , bicarbonate of ammonia , Ammonium bicarbonate , Powdered baking ammonia , Triebsalz , Hartshorn , Salt of hartshorn , Hirschhornsalz , Hjorthornssalt, Hartzhorn

 

اس کے استعمال سے اس کی بو آپ کے پکوان میں تھوڑی بہت رہ جاتی ہے۔ویسے یہ بیکنگ پوڈر سے اچھا ہوتا ہے۔ اس کے ایک چمچی کی جگہ آپ ایک چمچی بیکنگ پوڈر کے ساتھ ایک چمچی میٹھا سوڈا ملا کر استعمال کریں۔( عام امونی household ammonia  زہریلا ہوتا ہے۔)

Potash
Potassium carbonate , Pottasche , Pottasch , Saleratus , Pearl ash

 

یہ شہد والا کیک بنانے میں استعمال کرتے ہیں ۔ اس کی جگہ میٹھا سوڈا استعمال ہو سکتا ہے۔

Potassium bicarbonate

 

اس کی جگہ میٹھا سوڈا استعمال کر لیں۔

خمیر Yeast

 

یہ ایک قسم کی فُطر یعنی پھپھوندی (Fungus) ہے جو شراب بنانے کے ساتھ ساتھ آٹے میں بلبلے بنانے کا کام کرتی ہے۔ بازار میں اس کی بہت سی اقسام ہیں۔ جب اسے آٹے میں ملاتے ہیں تو اس میں بلبلے بننے کے ساتھ شراب بھی بنتی ہے مگر وہ پکنے کے عمل میں جل جاتی ہے۔اسے کچا کبھی مت کھائیں کیونکہ یہ آپکے معدے میں پرورش پاتا رہے گا اور آپ کے جسم سے غذائیت چوری کرتا رہے گا ۔غذائیت سے بھر پور خمیر جو مکھن کی طرح ٹوسٹ پر لگا کر کھایا جاتا ہے الگ سے ملتا ہے۔ یہ  مختلف اقسام میں ملتا ہے :---

Active dry yeast
Dry yeast

ایک package  میں  ¼ 2 چمچی ہوتا ہے۔اکثر بیکنگ کی چیزوں میں یہی ڈالا جاتا ہے۔ 105ْ - 115ْ F  والے پانی میں اسے ملائیں اور اس کے دوگنا ہونے تک انتظار کریں پھر باقی آٹا ملا کر گوندھ لیں۔

Baker's yeast
Baking yeast , Bread yeast

Beer yeast
Brewer's yeast

یہ بئیر میں الکحل اور بلبلے بناتا ہے۔

Bread machine yeast

یہ فوری استعمال کے لۓ ہے۔

Fresh yeast
Compressed yeast , Active fresh yeast, Cake yeast , Baker's compressed yeast, Wet yeast

یہ کافی جلدی اپنا کام دیکھاتا ہے۔ 

Instant yeast
Quick yeast, Rapid rise active dry yeast , Quick rise active dry yeast , Fast-rising active dry yeast , Fast rising yeast

یہ آپ کا وقت بچاتا ہے کیونکہ اسے آٹے میں ایک ہی دفعہ گوندھ لیں۔ یعنی پہلے پانی میں ڈال کر نہیں رکھنا پڑتا۔

Wine yeast

یہ پھلوں کے جوس میں چینی کو الکحل میں تبدیل کر کے Wine بناتا ہے۔

Yeast starter
Sponge , levain

یہ پانی اور آٹے کا آمیزہ ہے جس میں کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو اس میں خمیر اٹھاتی ہیں۔اس کو فریج میں رکھیں اور ہفتہ میں ایک بار اس میں سے ایک چوتھائی حصہ نکال کر استعمال کر لیں یا ضائع کر دیں اور اس کی جگہ اتنا ہی گرم  آٹا اور پانی ملا دیں یوں آپ اسے جب تک چاہئیں رکھ سکتے ہیں البتہ اگر یہ نارنجی یا گلابی ہو جاۓ  یا اس سے اس کی اپنی بو کی بجاۓ گندی بو آنے لگے تو یہ استعمال کے قابل نہیں رہا اسے پھینک دیں۔  آپ خود بھی بنا سکتے ہیں۔ ¼ 2 چمچی  فوری استعمال والا خمیر لیں اور دو کپ گرم پانی میں حل کریں اور 10 منٹ  کے بعد دو کپ آٹا اس میں ملا دیں اسے ڈھک کر 85ْ F پر رکھیں۔ جب خمیر تیار ہو جاۓ تو فریج میں رکھیں۔


Back to Previous Page