Menu
متوازن غذا کے لۓ مینیو بنانا
جب یہ جان لیا جاۓ کہ پورے دن کے کھانوں میں کیا کیا ہونا چاہیے تو مینیو بنانا آسان ہو جاتا ہے ۔ ماہرین نے مختلف غذاؤں کو 6 حصوں میں تقسیم کیا ہے ہمیں چاہیۓ کہ ہم روزانہ ہر حصہ سے خوراک کھائیں- (ایک خوراک کا سائز دیا گیا ہے) :---
اناج یعنی چاول، روٹی اور دلیہ وغیرہ ( 6 سے 11 خوراک ایک دن میں) |
سبزیاں ( 3 سے 5 خوراک ایک دن میں) |
پھل ( 2 سے 4 خوراک ایک دن میں) |
دودھ اور اس سے بنی اشیاء ( 2 سے 3 خوراک ایک دن میں) |
ہر قسم کا گوشت ، انڈہ ، دالیں ، پھلیاں، مٹراور
(Nuts) جَوز ( 2 سے 3 خوراک ایک دن میں) |
چکنائی اور میٹھ |
کس طرح کی خوراک کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے اور کتنی مقدار ہمیں کھانی چاہیے اس کا اندزاہ ہمیں اپنی ضرورت کے مطابق کرنا ہے۔اگر آپکا وزن کم ہے تو آپ حرارے بڑھا دیں اور اگر وزن کم کرنا ہے تو حرارے کم کر دیں۔ یہ چارٹ ایک صحت مند فرد کی ضرورت کے مطابق ہے۔
|
بزرگ، بچے اور خواتین |
جوان لڑکیاں، محنت کرنے والی خواتین اور اکثر مرد |
جوان لڑکے اور سخت محنت کرنے والے مرد |
حرارے |
1,600 |
2,200 |
2,800 |
دودھ اور اس سے بنی اشیاء |
2 سے4 خوراک |
2 سے4 خوراک |
2 سے4 خوراک |
ہر قسم کا گوشت ، انڈہ ، دالیں ، پھلیاں اور مٹر، جَوز |
2 خوراک |
2 خوراک |
3 خوراک |
سبزیاں |
3 خوراک |
4 خوراک |
5 خوراک |
پھل |
2 خوراک |
3 خوراک |
4 خوراک |
اناج یعنی چاول، روٹی اور دلیہ وغیرہ |
6 خوراک |
9 خوراک |
11 خوراک |
کُل چکنائی |
36 سے 53 گرام |
49 سے 73 گرام |
62 سے 93 گرام |
مینیو روزانہ کے کھانے کا امیر، درمیانے اور غریب خاندان کی ضررورت کے مطابق۔