Non-dairy Milks
مصنوعی دودھ کی اشیاء
ایک کپ بادام کی گری ( بغیر چھلکے کے) کو باریک پیس لیں، اس میں تین کھانے کے چمچ شہد اور ایک چمچی ونیلا ڈالیں اب آہستہ آہستہ دو کپ پانی کے گھولنے کے ساتھ ساتھ ڈالیں، پھر چھان لیں۔استعمال سے پہلے ہلا لیں۔ |
ناریل کا پانی
Coconut water تازہ ناریل کو جب توڑا جاۓ تو اس میں سے ملتا ہے۔ |
باریک کَٹی ناریل کو برابر مقدار میں ابلتے ہوۓ پانی میں ملائیں اور ایک گھنٹہ کے لۓ رکھا رہنے دیں پھر کپڑے سے چھان لیں . |
کدوکش کیا ہوا ناریل لے کر اسے ہلکی آنچ پر ہلکا سا بادامی کر لیں۔ گرم گرم کو بلنڈ کریں کہ وہ مکھن کی طرح بن جاۓ۔ |
یہ کافی گاڑھی اور میٹھی ہوتی ہے۔تازہ کدوکش کۓ ہوۓ ناریل کو نمدار کپڑے میں رکھ کر نچوڑ لیں اس پانی کو کچھ دیر رکھ چھوڑیں تو ملائی اوپر آ جاۓ گی ۔اس کی بجاۓ ناریل کا دودھ استعمال کر سکتے ہیں ، ایک کپ کریم یا condensed milk میں ¼ چمچی ناریل کا ست ملا کر استعمال کر لیں۔ |
یہ سپین کا مشروب ہے۔آپ خود بنائیں۔ ایک کپ چاول چھ کپ گرم پانی میں دو گھنٹہ کے لۓ بھگو لیں۔پھر بیس منٹ ہلکی آنچ پررکھیں اب اسے بلنڈ کر لیں اور چھان لیں۔ ایک چمچی ونیلا اور ½ کپ چینی ملا لیں۔ |
ایک کیلا ، ایک کپ پکے ہوۓ جَو دو کپ پانی کو بلنڈ کر لیں۔ اس میں ایک چمچی ونیلا ڈال سکتے ہیں۔ اس کی جگہ گاۓ کا دودھ استعمال ہو سکتا ہے۔ |
چار کپ گرم پانی، ایک کپ پکے ہوۓ گرم چاول اور ایک چمچی ونیلا کو بلنڈ کر لیں اسے ایک گھنٹہ بغیر ہلاۓ رکھا رہنے دیں، پھر اوپر سے دوسرے برتن میں نتھار لیں باقی کا پہلے برتن والا ضائع کر دیں، کم از کم چار کپ نکلے گا۔ |
Soy milk سویابین کو دھو کر رات بھر کے لۓ بھگو دیں، اب انہیں بلنڈ کریں پانی کے ساتھ۔ اسے ابلنے کے لۓ رکھیں اور جب ابلنے لگے تو چولہا ہلکا کر دیں کم از کم 30 منٹ پکنے دیں۔اسے باریک کپڑے سے چھان لیں اور اگر محسوس کریں کہ گاڑھا ہے تو پانی ڈال لیں اس میں نمک اور چینی اپنی مرضی سے ڈالیں۔ |