Pasta
فتیری آٹے کی سوئیاں
انہیں جب ابالیں تو پانی کافی زیادہ مقدار میں ہونا چاہۓ۔ان میں آپ نمک تو ڈالیں پر تیل نہ ڈالیں ۔ پانی جب اچھی طرح ابل جاۓ تب سوئیاں ڈالیں اور جب پانی دوبارہ ابل جاۓ تو آگ ہلکی کر دیں ڈھکن بند نہ کریں کبھی کبھی ہلا دیں تاکہ آپس میں جُڑیں نہیں۔ جب پانی سے نکال لیں تو اس پانی کی تھوڑی مقدار رکھ لیں تاکہ اگر ضرورت پڑے تو آپ اس کھانے میں یہی پانی ڈال کر اس کھانے کا ذائقہ اچھا کر سکیں۔ یہ مختلف شکلوں میں آتی ہیں ۔
Black pasta
یہ کالے رنگ کی موٹی سوئیاں مچھلی وغیرہ کے ساتھ پکاتے ہیں۔ |
یہ سوئیاں ان لوگوں کے لۓ بنائی گئی جن کو گندم کے آٹے سے الرجی ہوتی ہے۔ |
Egg pasta انڈے سے بنی یہ مختلف شکل کی ہوتی ہیں۔ یہ گھل جاتی ہیں اس لۓ احتیاط کرنی چاہۓ۔ |
Fregola
یہ چھوٹے چھوٹے گولے کی شکل کے ہوتے ہیں۔ یہ یخنی اور رقیق چٹنی (sauces) میں استعمال ہوتے ہیں۔ |
یہ وہ قسم ہے جس میں سوئیاں وغیرہ بناتے ہوۓ ان میں مختلف مسالے ڈالے جاتے ہیں۔ |
یہ تازہ سوئیاں وغیرہ ہیں لیکن انہیں چار پانچ دن فریج میں رکھ سکتے ہیں۔ |
یہ پٹی یا سوئیوں کی شکل میں نہیں ہوتا بلکہ مختلف اشکال میں ہوتے ہیں۔ |
یہ چوڑی پٹی کی شکل میں ہوتا ہے۔ جس سے آپ جو چاہیں شکل کاٹ سکتی ہیں۔ |
یہ قسم کافی پروٹین والی ہے۔ اور گندم سے الرجی جن لوگوں کو ہو وہ استعمال کر سکتے ہیں۔مختلف اشکال میں آتا ہے۔ |
Ribbed pasta یہ سوئیاں اندر سے کھوکھلی ہوتی ہیں۔ |
چاول سے بنی ہوتی ہیں۔ |
Flat pasta یہ چوڑی پٹی کی پاستا بھی کئی شکلوں میں ملتی ہے۔ |
Rods Pasta یہ قسم لمبی لمبی سوئیوں پر مشتعمل ہے ۔ |
Shaped pasta یہ مختلف شکلوں میں ملتی ہیں اور ہر شکل کا اپنا نام ہے۔ |
Soup pasta یہ قسم یخنی (Soup) کے لۓ مخصوص ہے ۔ جتنی پتلی یخنی اتنی چھوٹی جسامت کی پاستا ہونی چاہۓ۔ |
Filled pasta
یہ پاستا پٹی ہی ہے لیکن اس سے کئی شکلوں کی چیزیں بنائی جاتی ہیں جن میں مختلف قسم کے مسالے بھرے جاتے ہیں۔ |
Pasta Tubes
اندر سے کھوکھلی یہ پاستا مختلف اشکال میں ملتی ہیں۔ یہ گاڑھی یخنی اور سلاد میں اچھی لگتی ہیں۔ |