☰Meneu

Arbi Toshah   عربی توشہ

واپس

Back to Previous Page
 
-----------deleet it before upload and change link ----

عربی توشہ

ترکیب :


چینی اور پانی کو گرم کریں اور شیرہ بنا لیں۔

سوڈا ، کھویا ، میدہ اور سوجی ( سوجی کو تھوڑے سے پانی میں بھگو لیں) اچھی طرح ملا لیں، اگر  مشکل ہو تو پانی کا چھینٹا دے لیں۔اس آمیزے سے آدھ انچ موٹی روٹی بیل لیں اور اس میں سے چکور ٹکڑے کاٹ لیں اور ان پر زردی لگا دیں ، دس منٹ بعد انہیں گھی میں تل لیں اور شیرے میں ڈال دیں، کچھ دیر بعد نکال لیں۔

احتیاط :

گرم تیل ہو جاۓ تو چولہا بند کر کے ایک ٹکڑا تیل میں ڈالیں اگر پھٹ جاۓ تو آمیزے میں میدہ اور ملا لیں۔ اگر ٹکڑا شیرے میں ڈال کر سکڑ جاۓ تو آمیزے میں تھوڑا گھی شامل کر لیں۔

گھی میں تلتے وقت جب عربی توشہ اوپر اٹھ آۓ تو ایک منٹ بعد نکال کر شیرے میں ڈال دیں۔

اشیاء :

ایک کلو کھویا
200 گرام میدہ
50 گرام سوجی
10 گرام میٹھا سوڈا
تین کلو چینی
سوا لیٹر پانی
انڈے کی زردی

-----------deleet it before upload and change link ---- matbukhR.css to matbukh.css