☰Meneu

Chicken & Chips  مرغ چپس

واپس

Back to Previous Page
 
-----------deleet it before upload and change link ----

مرغ چپس ، گوشت چپس

ترکیب :

تیل میں پیاز کو دو منٹ بھون لیں اور اس میں مرچ، ہلدی اور نمک ڈال کر تین سیکنڈ بعد پانی کا چھینٹا دیں ، چمچ سے اچھی طرح ہلا کر اس میں مرغی کی بوٹیاں ڈال دیں، ڈیڑھ کپ پانی کا ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں کہ مرغی گل جائے ، پانی کم ہو تو مزید ڈال لیں اگر گوشت ہے تو اسے کوکر میں گلا لیں، مرغی یا گوشت کے گلنے کے بعد اس میں پانی نہ ہونے کے برابر ہو۔اس میں ٹماٹر باریک کاٹ کر ڈالیں اور ساتھ ہی سبز مرچ کاٹ کر ڈال دیں اور آٹھ دس منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر ڈھکن دے کر پکنے دیں، اب اس میں دھنیہ کاٹ کر ڈالیں اور گرم مسالا ڈال کر ڈھک دیں اور دو منٹ بعد چولہا بند کر دیں۔

مرغی کے پکنے کے دوران آپ آلو کے لمبے والے چپس یعنی فنگر چپس تل لیں، تلنے کے دوران ان میں تھوڑا نمک بھی ڈال دیں۔

ڈش میں آدھے چپس رکھیں اور ان پر مرغی کا سالن نکال لیں، اب باقی چپس بھی اس پر سجا لیں، اسے خشکہ چاول یا روٹی کے ساتھ تناول فرمائیں۔

اشیاء :

کلو مرغی یا کلو گوشت
تین بڑے پیاز
پانچ ٹماٹر
ایک سبز مرچ
آدھ کپ تیل
تلنے کے لئے تیل
کلو آلو
ایک چمچی گرم مسالا
نمک حسب ذائقہ
ہلدی آدھی چمچی
سرخ پسی مرچ حسب ذائقہ
سبز دھنیہ کے چند پتے

 
-----------deleet it before upload and change link ---- for English (Parmesan cheese)------------------