☰Meneu

Dal Makhani-Black Gram     دال مکھنی

واپس

Back to Previous Page
 
------------------------------------deleet it before upload and change link ---------------------------------

دال مکھنی

ترکیب :

ماش کو ابال لیں کہ وہ گل جائے اور دانے گل کر کھل جائیں۔
تیل میں زیرہ چند سیکنڈ بھون کر تاج پت ، لونگ اور دار چینی ڈالیں , چند سیکنڈ بعد اس میں  ادرک لہسن پسا  ، سرخ مرچ ، ہلدی اور  ٹماٹر پیسٹ  ڈال کر پکائیں جب ابلنے لگے تو کچھ منٹ ڈھک کر پکائیں ، پھر اس میں دال ڈال دیں اور دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ اب  نمک ، دھنیا پوڈر اور کریم ڈال کر پکائیں ، اگر پانی کی ضرورت ہو تو ڈال لیں۔ آہستہ آگ پر  پکنے دیں ، کہ دال ملیدہ ہو جائے ، جتنی دیر  مگر آہستہ آہستہ پکائیں گے اتنا ہی مزے میں اضافہ ہو گا۔  آخر میں کریم ڈال کر پانچ منٹ پکائیں۔ پیش کرتے وقت ڈش میں اوپر کریم ڈال دیں۔

نوٹ ---- اس میں ارد کی دال کے ساتھ لوبیا بھی استعمال کیا جاتا ہے کچھ لوگ ارد کی دا ل کے ساتھ چنے کی دال استعمال کرتے ہیں۔

اشیاء :

پونے دو کپ ثابت ارد (ماش) کی دال
ٹماٹر پیسٹ دو کپ  یا ٹماٹر گرائینڈ کر لیں
کریم دوسو پچاس ملی لیٹر  یعنی سوا کپ
گھی ایک چمچ
ادرک لہسن پسا ہوا دو چمچ
آدھی چمچی ہلدی
ایک چمچی دھنیا پوڈر
دال چینی ، تاج پت اور لونگ ثابت
مکھن تین چمچ
نمک مرچ حسبِ ضرورت
کریم ایک چمچ

 
------------------------------------------deleet it before upload-------------------------------------