☰Meneu

Sugar

میٹھاس کے مختلف ذرائع

بیکنگ کی اشیاء سے آپ ایک چوتھائی چینی کو سوکھے دودھ کے ساتھ بدل کر حرارے کم کر سکتے ہیں۔

ثمر قند ، ثمری شکر، قند میوہ Fructose (FROOK-tose)
Granulated fructose , Fruit sugar , Levulose
قدرتی شکر جو شہد یا بعض پھلوں میں پائی جاتی ہے اور غذاؤں، دواؤں اور مربوں وغیرہ میں استعمال کی جاتی ہے۔ یہ چینی سے دوگنا میٹھی مگر حرارے چینی جتنے ہی ہیں لیکن  blood sugar پر اثر انداز نہیں ہوتی۔

دانے دار چینی Granulated sugar
Sugar ,   White sugar ,   Sucrose,  Refined sugar,  Table sugar,  Regular sugar,  Standard granulated sugar,  Baker's special ,  Sanding sugar ,  Coarse sugar , Beet sugar, Cane sugar , Fine granulated sugar , Extra-fine granulated sugar

Sanding sugar  کے دانے بڑے ہوتے ہیں جب بیکنگ کی ہوئی چیزوں کے اوپر ڈالا ہوا ہوتا ہے تو یہ چمکتی ہے۔ Coarse sugar  کے دانے بیکنگ کے دوران نہ تو  ٹوٹتے ہیں اور نہ ہی ان  کا رنگ بدلتا ہے ۔

شہد Honey

یہ شہد کی مکھی سے حاصل ہوتا ہے جسے شہد کی مکھیاں پھولوں سے جمع کیے ہوۓ رس (Nectar) سے بناتی ہیں اور خوراک کے طور پر اپنے گھونسلوں اور چھتوں میں رکھتی ہیں۔ یہ کم از کم 300 اقسام میں ملتا ہے، یہ رنگوں میں مختلف ہوتا ہے جو کہ سفید سے بادامی یا سرخی مائل بھورا ہوتا ہے۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ٹھنڈ میں جمتا نہیں ہے یہ خیال غلط ہے کیونکہ یہ جم سکتا ہے البتہ چینی کے گاڑھے شربت (syrup) اور اس میں اگر فرق معلوم کرنا مقصود ہو تو اس کا ایک قطرہ پانی میں ڈالیں اگر چینی ہو گی تو یہ فوراً پانی میں حل ہو جاۓ گی البتہ شہد اپنی الگ حثیت میں پانی میں پڑا رہے گا جب تک آپ اسے خود حل نہ کریں گے۔

بازار میں شہد (liquid honey) چھتے سے الگ کر کے ملتا ہے جب کہ چھتے (Comb honey) کے ساتھ بھی مل سکتا ہے۔ کئی جگہوں پر شہد  (spun honey , cream honey) کے ساتھ چھتے کی کچھ موم جو کے کھائی جاسکتی ہے کے ساتھ اچھی طرح ملا کر ملتا ہے۔

متبادل:-
اس کے متبادل کے طور پر میپل شیرہ استعمال ہو سکتا ہے مگر شہد کی نسبت کم میٹھا ہے۔چینی بھی استعمال ہو سکتی ہے۔ کسی کھانے کی ترکیب میں استعمال کریں تو شہد کے ایک کپ کی بجاۓ ڈیڑھ کپ چینی کے ساتھ ترکیب میں موجود سیال (Liquid) میں چوتھائی کپ کا اضافہ کر لیں۔

شکرِ نخل، بُھوری شکر، کھجور کا گڑ Jaggery  (JAG-uh-ree )

براؤن شکر جو تاڑ کے درختوں کے رس سے تیار کی جاتی ہے۔

Brown sugar
Dark brown sugar, Light brown sugar ( Golden brown sugar)

یہ ہلکے اور گہرے دو رنگوں میں ملتی ہے۔

Chinese sugar
Chinese rock sugar , Rock sugar,  Yellow rock sugar , Yellow lump sugar

آپ دانے دار چینی ہی استعمال کر لیں۔

Cinnamon sugar

7 حصے دانے دار چینی میں ایک حصہ پسی دال چینی ملا لیں۔

Malt sugar
Maltose , Genuine maltose

اس کی جگہ شہد استعمال کر لیں۔

Maple sugar
Maple sprinkles

Marshmallow

دلدلی خباز کی جڑوں سی حاصل کردہ گوند جو مٹھائیوں اور دواؤں میں استعمال ہوتا ہے۔

Marshmallow creme
Marshmallow fluff

مصری Misri

Palm sugar
Coconut sugar , Java sugar

اس کی جگہ برؤان شکر استعمال کر لیں۔

Icing sugar
Confectioner's sugar , Powdered sugar

ایک کپ عام استعمال کی چینی کے ساتھ ایک کھانے کا چمچ  corn starch بلنڈ کر لیں ۔

Sucanat
Unrefined natural sugar , Granulated sugar cane juice , Dehydrated sugar cane juice

اس کی جگہ عام چینی ہی استعمال کر لیں ۔

Sugar cane

Turbinado sugar

Vanilla sugar

ایک ہفتہ تک ونیلا کی پھلی چینی میں رکھ دیں۔

Zucker hut
Zuckerhut , Sugar hat

Back


Back to Previous Page