Thickeners
گھنا کرنے والے اجزاء
اسے پھینٹ لیں پھر تھوڑے سے گرم پانی میں ملا لیں پھر استعمال کریں۔ |
یہ نشاستہ دار غذائیت جو ان پودوں کے خلیاتی دیواروں میں پائی جاتی ہیں جو بعض مخصوص پھلوں ، جیسے سیب میں انتہائی مرتکز حالت میں ہوتی ہیں وہ پانی میں ایک لزوجی محلول بناتی ہیں اور جب شکر اور تیزاب ان میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ فروٹ جیلی بن جاتی ہے۔یہ جیم وغیرہ بناتے ہوۓ استعمال ہوتی ہے۔ |
Beurre manié (BARE mahn-YAY) یہ برابر مقدار میں مکھن کے ساتھ ملا کر استعمال کی جاتی ہے۔ |
جیلاٹین Gelatins
یہ جانوروں کے ساتھ ساتھ دوسرے ذرائع سے بھی حاصل ہوتی ہے، ان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں :-
اگر اگر
Agar (AH-gur) یہ ایک لیس دار شے جو بعض ایشائی سمندری کائیوں سے ملتی ہے اور جراثیم پروری میں وسیلے کا کام کرتی ہے۔ یہ جلاب آور ہے ۔ غذاؤں کو تادیر تازہ رکھتی ہے۔ جیلاٹین کیونکہ جانورں سے حاصل ہوتی ہے ، اس لۓ اکثر لوگ اسے جلاٹین کی جگہ استعمال کرتے ہیں۔ |
جیلاٹین
Gelatin (JELL-uh-tin) یہ پروٹین ہے جو جانوروں کی مختلف نسیجوں سے حاصل ہوتا ہے اور جیلی نُما ٹھوس کھانے کی اشیاء بنانے کے ساتھ فوٹو گرافی، جرثومیات، طب اور دوسرے تکنیکی شعبوں میں استعمال ہوتا ہے۔ |
جیلی
Gelatin dessert mix یہ جیلاٹن اور چینی کا ملا جلا پوڈر ہوتا ہے جو کہ مختلف ذائقوں میں ملتا ہے۔ |
سبزیوں سے تیار جیلاٹین
Vegetarian gelling agents |
سمندری گھاس، آئرلینڈی کائی
Carrageen (KEHR-uh-gheen ) یہ خاندان Gigartinaceae کی نوع Chondrus سے تعلق رکھتی ہے۔یہ یورپ اور شمالی امریکا کے اوقیانوسی ساحل پر پیدا ہوتی ہے۔ یہ عام طور پر آئس کریم اور جیلی بنانے کے لۓ استعمال ہوتی ہے۔ |
گاڑھی جمی ہوئی یخنی Glace ( GLAHSS ) یہ گوشت یا مچھلی کی یخنی کو کئی گھنٹہ پکا کر بنایا جاتا ہے۔ |
آبی گوکھرو کا آٹ،
سنگھاڑے کا آٹا Water chestnut flour گوشت وغیرہ کو تلنے سے پہلے اگر اس پوڈر کو لگائیں تو وہ خستہ بنتا ہے۔ |
آلو کا نشاستہ
Potato starch یہ سوپ وغیرہ کو گاڑھا کرنے کے لۓ استعمال کرتے ہیں۔ |
اراروٹ کا نشاستہ
Arrowroot starch یہ مکئی کے نشاستہ سے بہتر ہے ۔ یہ آپ کے کھانے کا ذائقہ بہت کم بدلے گا۔ جس کھانے کو فریز کرنا ہو اس کے لۓ مکئی کے نشاستہ سے اراروٹ کا نشاستہ بہتر ہے۔ |
چاول کا لیس دار آٹا
Sweet rice flour |
ساگودانہ کا نشاستہ
Sago starch (SAY-go) |
کساوا سوجی
Instant tapioca غذائی شے جو خشک کساوا سوجی سے تیار کی جاتی ہے، جو پڈنگ وغیرہ بنانے یا پتلی چیز کو گاڑھا کرنے کے کام آتی ہے۔ اس کے دانے مکمل حل نہیں ہوتے اگر یہ برے لگیں تو بلنڈ کر لیں۔ |
کساوا سوجی کا نشاستہ
Tapioca starch |
مکئی کا نشاستہ
Cornstarch ایک کپ پانی کے لۓ ¼ اونس مکئی کا نشاستہ کافی ہے۔ |