☰Meneu

Alcohol

الکحل

 

ایک بے رنگ ، آتش گیر، اُڑ جانے والا سیّال۔ بعض مٹھاسوں خصوصاً گلوکوز سے بذریعہ تخمیر بناۓ گۓ سیّال کا نشہ آوری طریقہ۔ اسے عموماً غلے سے یوں تیار کیا جاتا ہے کہ اس میں شعِیرہ ملا دیا جاتا ہے جس سے مالٹوز اور ڈیکسٹرن تیار ہو جاتی ہے۔ان میں خمیر ملا کر خمیر اُٹھنے دیا جاتا ہے ۔

برانڈی  Brandy

انگور ، سیب ، ناشپاتی کا رس خمیر کر کے کشید کی ہوئی شراب۔ عام طور پر اسے وائن (wine) سے کشید کر کے بنایا جاتا ہے۔یہ عموماً رات کے کھانے کے بعد پیتے ہیں یا کافی میں ڈالتے ہیں۔اس کی جگہ پھلوں کا گاڑھا رس استعمال کر سکتے ہیں۔

 

بوزہ  Ale

جَو کی شراب۔ ایک قسم کی شراب جس میں تقریباً  %6 الکحل ہوتی ہے اور اسے شعیری آمیزش سے تخمیر کے بعد بنایا جاتا ہے۔ یہ بیئر سے ہلکی ہے۔

 

بیئر  Beer

پودوں کی جڑوں، راب ، شکر یا خمیر سے تیار کیا ہوا کوئی مشروب۔ یہ عام طور سے جَو سے بنائی جاتی ہے اور ذائقہ رازک یعنی حشیش الدینار (hops)  کا دیا جاتا ہے۔ یہ نمکین کھانوں کے ساتھ استعمال ہوتی ہے۔ اس کی بجاۓ پھلوں کا جوس استعمال کر لیں۔

 

تندوتیز ؤائن  Fortified wine

نشیلی مشروبات میں الکحلی اجزا کا اضافہ کر کے اسے تیزوتُند بنایا جاتا ہے۔اس میں وائن (wine)  کو برانڈی (Brandy)  کے ساتھ ملا کر اور تیز (Fortified)  کر لیا جاتا ہے۔ مثلاً Sherry, Madeira, Marsala, Port, and Vermouth

 

خمرشیریں ، لیکور  Liqueur  ( lih-CURR OR lih-CURE OR lee-CURR)
Cordial
یہ مٹھاس، سپرٹ اور کسی بھی چیز مثلاً نباتات کی خوشبو سے مل کر بنتی ہے۔شراب کی ایک قسم جو عموماً تیز میٹھی اور بہت خوشبو دار ہوتی ہے۔ اس کی جگہ بند ڈبوں میں جو پھل آتے ہیں ان کے ساتھ جو جوس ہوتا ہے اسے گاڑھا کر کے استعمال کر لیں۔

 

کشیدکی ہوئی شراب   Liquor
Spirits , Hard alcohol , Booze , Hard liquor
   
 کشید کی ہوئی الکحل وھسکی (Whiskey) , برانڈی ( Brandy ) ۔یہ  جَو کی خمیر دار مشروب سے مختلف ہوتی ہے۔

 

کڑوی شراب   Bitters

اس الکحل کو ذائقہ کڑوی جڑوں، چھلکوں اور نباتات کا دیا جاتاہے۔ اسے دھیان سے بہت ہی کم مقدار میں استعمال کریں کیونکہ اس سے کھانوں کی خوشبو ختم ہو سکتی ہے۔

 

وائن   Wine

یہ پھلوں کے تخمیری (Fermented) جوس سے بنتی ہے یہ جوس عام طور پر انگور کا ہوتا ہے، یعنی انگور ، سیب ، ناشپاتی کا خمیر کردا رس، جس میں %15  تک الکحل کی مقدار ہو ۔ اس کی جگہ چٹنی وغیرہ میں آپ برابر مقدار انگور کا جوس اور یخنی کا استعمال کریں، بیک کرتے ہوۓ چاکلیٹ یا جَوز کے کھانوں میں کافی کا استعمال کرلیں، پھلوں والے کھانوں میں پھلوں کے جوس کا استعمال اچھا رہے گا،جبکہ گوشت وغیرہ (Marinades) میں سرکہ کا استعمال ٹھیک رہے گا، سلاد پر لیموں نچوڑ لیں۔

 

ساکی  Sake, Saki

خمیر شدہ چاول سے تیار کیا ہوا جاپان کا ایک الکحل مشروب جسے عموماً گرم گرم پیش کیا جاتا ہے۔

 

Back


Back to Previous Page