Urdu Punjabi Script terms
اصطلاحات :
ذیل میں چند اصلاحات دی جاتی ہیں جنہیں تلفظ بتانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے :-
فتح یا فتحہ : زبر ( َ)۔ مفتوح : جس پر زبر ہو۔
سَر ۔ مَل
کسر یا کسرہ : زیر ( ِ) ۔ مکسور : جس پر زیر ہو۔
سِر ۔ مِل
ضم یا فتحہ : پیش ( ُ )۔ مضموم : جس پر پیش ہو۔
سُر ۔ مُل
سکون : حرکت کا نہ ہونا ( ْ )۔ ساکن : جس پر سکون ہو۔
تشدید : ( ّ ) ۔ مشدّد : جس پر تشدید ہو۔
نُون معلنہ : ( ں ) وہ نُون جس کی آواز نکلے جیسے دن۔ نُون غنّہ : وہ نُون جس کی آواز ناک
میں سے نکلے جیسے کہاں۔
ہائے مختفیہ ، ہائے مختفی : ( ہ ) جسے ہائے ہوز بھی کہتے ہیں ، جو کہ لفظ
کے آخر میں آتی ہے اور اس سے پہلے حرف پر زبر ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کی آواز پوری
نہیں نکلتی ، مثلا ً تھانہ۔ وہ ہا جس کی آواز الف کی نکلے جیسے بندہ ، بچّہ کی ہا۔ پنجابی الفاظ کو
آخر پر "ہ" سے ختم کرنے کی بجائے عموماً الف پر ختم کیا جاتا ہے
جیسے ساوہ = ساوا
ہائے ملفوظہ ، ہائے ملفوظی : وہ
ہائے ہوز جو خوب کُھل کر صاف صاف پڑھی جائے ۔
وہ ہا جس کی آواز ہا کی نکلے جیسے راہ ، ماہ کی ہا۔
ہائے مخلوطہ ، ہائے مخلوط التلفظ: ( ھ ) ہائے دو چشمی کو کہتے ہیں جو دوسرے حرف کے ساتھ مل کر
بولی جاتی ہے اور اس پر زیر ، زبر ، پیش نہیں ہوتا۔یہ ہائے الفاظ کے آخر
اور بیچ میں آتی اور یہ شوشے سے نہیں لکھی جاتی ہے ۔ وہ ہا جس کی آواز پہلے حرف کے ساتھ نکلے جیسے بھائی کے بھ کی ہا ۔
حرف ہاء پر ختم ہونے والے الفاظ کے امالہ کے لئے حرف ہاء کو یاء سے بدلنے کی بجائے حرف ہاء سے قبل صرف زیر دے دیتے ہیں مثلا ً جُمعہِ کے دن۔
واو : سو ر۔ مول
واو معروف : وہ واؤ ساکن جس کے پہلے حرف پر پیش ہے اور اس واؤ کی آواز ہلکی نکلے
جیسے کو ، شو۔ سُو ۔ مُول
واولین : وہ واؤ ساکن جس کے پہلے حرف پر زبر ہو جیسے غَور ۔ عَورت۔
سَو۔ مَول
واو معدولہ ، واؤ مسروقہ: (و۪) وہ واو جو لکھا جائے پر پڑھا نہ
جائے جیسے خو۪د ، خو۪یش کا واؤ۔
یائے معروف : وہ یائےساکن جس کے پہلے حرف پر زیر ہو اور اس ی کی آواز بھر پور
نکلے جیسے لڑکِی اور وزِیر کی ی ۔
یائے مجہول : وہ یائے ساکن جس کے پہلے حرف پر زیر ہو اور
اس ی کی آواز ہلکی نکلے جیسے لڑکِے اور مِیز کی ے۔
یائے لین: وہ یائے ساکن جس کے پہلے حرف پر زبر ہو جیسے غَیر اور سَیر کی
ے۔
یائے مجہول ممدودہ:
اَے
یائے معروف
ممدودہ: اِی
واؤ مجہول ممدودہ:
اَو
واؤ معروف ممدودہ:
اُو
ضمہ مجہول: اُ
تائے ہندی: ٹ
جیم فارسی: ج
دال ہندی:
ڈ
رائے ہندی: ڑ
کاف فارسی:
گ
مہملہ : وہ حرف جس پر نقطہ نہ ہو۔
معجمہ : وہ حرف جس پر نقطہ ہو۔
فوقانیہ : وہ حر ف جس کے اوپر نقطہ ہو۔
تِحتانیہ : وہ حرف جس کے نیچے نقطہ ہو۔
موحدّہ : جس پر ایک نقطہ ہو۔
مثنّاۃ : جس پر دو نقطے ہوں۔
مثلثہ : جس پر تین نقطے ہوں۔