☰ open

Punjabi Shahmukhi: Noon

پنجابی نُون کی اقسام

مُوردھنیا نُون  یعنی  منحرفہ  یا   اُلٹانُون ، جس  کو  اَڑنُون بھی کہ دیتے ہیں، تلفظ میں واضح طور پر دِکھاتے وقت " " ( ɳ) سے  لکھا جاتا ہے۔  ایسے نون کو  "نڑ" لکھنا  قطعا  غلط ہے ۔ گُنگُنا بولنے میں جس  طرح "کُولا"سے کُون٘لا  کہتے ہیں،  اسی طرح بغیر گنگناپن کے "کُون  بمعنی کونا،  اور گنگناہٹ سے کُوڑ کو  کُون٘ڑ  بمعنی جُھوٹ،  بوڑا سے  بون٘ڑا  بمعنی ٹوٹے ہوئے دانت والا۔"دڑِیں" کو "دن٘ڑِیں" بھی بولتے ہیں مگر یہ "  "کی آواز نہیں ہے۔

اِس کے علاوہ حنکی نُون  (ɲ) اور لہاتیہ نُون (N) کو البتہ بالترتیب   ن٘ی  اور  ن٘غ   لکھ سکتے ہیں ۔

تمام نُونوں کی شبّہ غُنہ حالتیں ، یعنی جب وہ اپنی ٹولی  یا  ورگ کے حروف کےساتھ مدغم ہوں، تو علحٰدہ آوازیں ہوتی ہیں،  جو کہ  "ن" کے  اُوپر نوکدار ٹوپی نما جزم   ( نٛ)  دے  کر ظاہر کی جاتی ہے۔  اِن کی تفصیل یُوں ہے۔

Noon

نوٹ  :---- ہمارے ہاں شبّہ غنہ آوازیں انگریزی کی طرح  مثلا ً  king, ring  نہیں آتیں، بلکہ انگریزی کی مثال  single, finger کی مانند ورگ کے حرف سے مِل کر  (ŋg) آتیں ہیں۔

بعض لوگ لاعِلمی سے منحرفہ نُون کو  " ن٘+ڑ" سمجھ کر اس کی  "ڑ" پہلے لکھ کر آخر میں اس کا نُون غنہ شامل کر دیتے ہیں، جو کہ غلط ہے، مثلا ً  کڈّھڑاں ۔ چمکڑاں۔ جیڑاں۔ چاندڑِیں۔ چڑنگ۔ چُوپڑاں۔  اس معاملے میں کرِسٹو فَر شیکل کا مغالطہ اُس کی کتاب    The Siraiki Language of Central Pakistan --1.8.e کے آرٹیکل سے ظاہر ہے جہاں منحرفہ نُون کے متعلق لکھتے ہیں کہ :---

"As an independent phoneme it is articulated as a nasal retroflex flap, i.e., as phonetic ......."

( یہاں nasal کی بجائے nasalized چاہیئے، ورنہ اصطلاحاً غلط ہو گا) 

جس کا مطلب یہ ہوا کہ منحرفہ نُون کی آواز حرف  "ڑ" کو nasal twang  (یعنی خیشُومی ڑ ) سے بُلانے کی ہے ، اِس طرح تو منحرفہ نُون کو  Nasal آوازوں میں شمار ہی نہیں کر سکتے ۔ حالانکہ یہ حقیقت تسلیم شدہ ہے کہ منحرفہ نُون میں صرف ناک کا راستہ کُھلا ہوتا ہے اور خیشومی ڑ میں  دہنی اور انفی  دونوں راستے کُھلے ہوتے ہیں۔ یہی مغالطہ منحرفہ نُون کو غلط طور پر (ن  +ڑ  یعنی نڑ ) لکھنے کا باعث ہوا اور یوں لکھائی میں  " نڑ" کی بھر مار  ہو گئی۔

نکوازاں   Nasal sounds in Punjabi

( پنجابی کے اسباق کے لئے پنجابی ادبی بورڈ کے چھپے  قاعدے ،  ان کی چھپی  پنجابی سے اردو ڈکشنری  اور پنجابی اُچارن ڈکشنری سے مدد لی گئی ہے۔)



Lesson - 12 Lesson - 11 Lesson - 10 Lesson - 9 Lesson - 8 Lesson - 7 Lesson - 6 Lesson - 5 Lesson - 4 Lesson - 3 Lesson - 2 Lesson - 1
Last


کھوج کے لئے الفاظ بغیر اعراب  ( یعنی زیر زبر وغیرہ ) کے لکھیں۔


Back to Previous Page

جان لَباں  تے نَک  وِچ  دَم  آیا، ایہہ کیوں دَس دے دَس دے تَنگ ہوئے
اوہناں دیکھ بُھوالیا مُنہ ساتھوں، دیدے تَک دے تَک دے سَنگ ہوئے
سینہ   سَپر   میرا   اوہدی  تِیرِ  نظر،  ملے  جدوں  بھی  آمادہ  جَنگ ہوئے
نہ  اوہ  آئے  نہ  اَسی  بھی  گئے  کرم،  دِلبر  نال  اچّھے   ہانی  سَنگ ہوئے
اُستاد کرم امرتسری




ایتھے لکھے گئے کئی مضمون پنجابی وکیپیڈیا تے اردو ویب محفل جیهی ویب سائیٹ اتے کاپی کر کے آپنیا ناواں نال لائے هوئے هن ۔ بهت هی افسوس دا مقام هے۔ یاد رهووے ایهه کتاب دی شکل وچ چھپ وی چکے هے۔

بیٹھک  

Pages


Desi Calendar

For better view the web site requires the download of ; 'Roz Urdu Punjabi Nastaleeq Shahmukhi Font.


ایسا کوئی کام نہیں جسے صرف مرد کر سکیں ، عورتوں میں اس کے کرنے کی صلاحیت نہ ہو۔