☰ open

Learn Punjabi (Shahmukhi, Westren Punjabi)

پنجابی سیکھیں :-

اردو بولنے والے کو پنجابی سیکھنی آسان ہے کیوں کر اُسے پنجابی کی ” الف بے” سیکھنی نہیں پڑتی ، صرف کسی پنجابی بولنے والے سے اس الف بے کا تلفظ سیکھنا پڑے گا۔ ہم یہاں یہ بتاتے چلیں کہ پنجابی میں  ع  اور  ح  کی آواز نہیں ہے یا یوں سمجھ لیں کہ یہ الفاظ پنجابی نے عربی، ترکی یا فارسی سے لئے ہیں، ان الفاظ کے ہجے وہی ( ماسوائے اُن الفاظ کے ہجوں کے جو بہت شروع میں لئے اور ان الفاظ کی شکل بھی بدل چکی ہے) رکھے جاتے ہیں جو اس کے اصل میں ہیں تاکہ سکالر جان سکے کہ ان الفاظ کا ماخذ کیا ہے۔ اب بھی کسی دوسری زبان مثلاّ انگریزی الفاظ کو پنجابی  میں اسی طرح لکھیں گے جیسے اس زبان میں بولا جاتا ہے ، مثلاّ سکول کو سکول ہی لکھا جائے گا  اسکول لکھنا غلط ہے، ایسے ہی شمع کو شماں لکھنا غلط ہے۔ جیسے بولا جائے ویسے لکھا جائے گُرومکھی کے لئے تو ٹھیک ہو سکتا ہے پر یہ اصول عربی خط کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔

دوسری بات جو یہاں بتانی ضروری ہے وہ ہے ” گول  ہا ” کی وہ آواز جو لفظ کے شروع میں ہو یا تاکیدی رکن (syllable) کے شروع میں آئے، بولتے ہوئے الف کے مشابہ ہو جاتی ہے، اسی لئے اکثر لوگ  گول ہا لکھتے ہی نہیں مثلاّ ہے کو  اے لکھ دیتے ہیں ،اس طرح کچھ لوگ گول ہا کو ہمزء سے بدل دیتے ہیں مثلاّ نہیں کو نئیں لکھتے ہیں یہ غلط ہے۔

اردو میں حالت عاملہ کی نشانی ” نے ” ہے ، مگر یہ پنجابی میں استعمال نہیں ہوتی۔بعض اشخاص غلطی سے ضمیری لاحقہ  ”نیں ” کو ” ہیں ” کے معنوں میں استعمال کرتے ہیں یہ غلط ہے۔

اسے ضرور پڑھیں:   پنجابی کس طرح لکھی اور پڑھی جائے۔


Lesson - 2

 -



Lesson - 12 Lesson - 11 Lesson - 10 Lesson - 9 Lesson - 8 Lesson - 7 Lesson - 6 Lesson - 5 Lesson - 4 Lesson - 3 Lesson - 2 Lesson - 1
Last


کھوج کے لئے الفاظ بغیر اعراب  ( یعنی زیر زبر وغیرہ ) کے لکھیں۔


Back to Previous Page

مَندی  ہاں  کہ  چنگی   ہاں   بھی،  صاحب  تیری  بَندی ہاں
گہلا   لوک جانے  دیوانی، میں  رنگ صاحب  دے رَنگی ہاں
ساجن میرا   اَکھّیں  وِچ  وَسدا، میں گلیئیں  پھِراں نشنگی ہاں
کہے حُسین   فقیر سائیں دا،  میں  وَر  چنگے  نال  منگی ہاں
شاہ حسین




ایتھے لکھے گئے کئی مضمون پنجابی وکیپیڈیا تے اردو ویب محفل جیهی ویب سائیٹ اتے کاپی کر کے آپنیا ناواں نال لائے هوئے هن ۔ بهت هی افسوس دا مقام هے۔ یاد رهووے ایهه کتاب دی شکل وچ چھپ وی چکے هے۔

بیٹھک  

Pages


Desi Calendar

For better view the web site requires the download of ; 'Roz Urdu Punjabi Nastaleeq Shahmukhi Font.


مرد جو کچھ کمائیں وہ ان کا حصّہ ہے اور عورتیں جو کچھ کمائیں وہ ان کا حصّہ۔